گیس اور بجلی چور مجرم ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، آصف کرمانی

Asif Kirmani

Asif Kirmani

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی چور ملک اور قوم کے مجرم ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی چوروں کا ساتھ دینے والے افسران اور عملہ کے خلاف کریک ڈان شروع کر دیا گیا ہے۔بدعنوان عناصر کی موجودہ حکومت میں کوئی جگہ نہیں اور انہیں ملک کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔