حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا دورہ عوامی مسائل اور علاقائی ترقیاتی کاموں کی بروقت انجام دہی کو یقینی بنا نے کی ہدایت

کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صحت مند ماحول کے قیام کے لئے صفائی وستھرائی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کو یقینی بنا نے کے لئے کوڑا کرکٹ اور کچرے کو آگ لگانے جیسے عمل کی روک تھام کو یقینی بنا نے کے لئے موثر انتظام کیا جائے، گلیوں، محلوں اور شاہراہوں پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلاف بلدیاتی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لاکر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل اور علاقائی ترقیاتی کاموں کی بروقت انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے صفائی وستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

نگرانی کا موثر نظام قائم کرکے کوڑا کرکٹ اور کچرے کو آگ لگانے کی روک تھام کی جائے قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے عوامی شعور کو اُجاگر کیا جائے تاکہ ہم صحت مند ماحول کا قیام عمل میں لاکر صحت مند زندگی بحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی۔

کہ صفائی وستھرائی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر گلیوں اور محلوں کی سطح پر انسداد ڈینگی، مکھی، مچھروں کے خاتمے کے لئے اسپرے مہم کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ
شرقی کے ایر اہتمام شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی وستھرائی کی خصوصی مہم کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شاہ فیصل کالونی میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں۔