جنرل اسمبلی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی تخلیق کی اجازت نہ دے، پاکستان کا مطالبہ

Masood Khan

Masood Khan

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی تخلیق کی کسی صورت اجازت نہ دے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں اصلاحات چند ملکوں کی خواہشات پر نہیں ہونی چاہئے بلکہ ان میں تمام ممالک کی خواہشات اور مفادات کی عکاس ہونی چاہئے، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے جنرل اسمبلی کے جمہوری منشور کی نفی ہو گی، اس لئے جنرل اسمبلی اس بات کو یقینی بنائے کہ اصلاحات کے بعد سلامتی کونسل میں تمام رکن ریاستوں کو مناسب نمائندگی حاصل ہو۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد 5 ہے تاہم کئی ممالک اس اہم ترین فورم میں مستقل رکینیت کے خواہاں ہیں جن میں بھارت بھی شامل ہیں اور اس سلسلے میں بھارت بین الاقوامی طور پر رائے عامہ بھی ہموار کررہا ہے۔