عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

Educational Institutions Karachi

Educational Institutions Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی گیارہ مئی کو پولنگ کے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جبکہ سندھ اور پنجاب کے سکولوں میں بدھ اور بلوچستان میں جمعرات سے چھٹیاں ہو ں گی۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات کے موقع پرصوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 8 مئی سے 13مئی تک بند رہیں گے۔ بلوچستان حکومت نے 9مئی سے 11 مئی تک تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی کے سکولوں میں آٹھ مئی سے 11 مئی تک چھٹیاں رہیں گی۔