پرویز مشرف فرار کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف فرار کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی، گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد بن یامین کے خلاف کارروائی سے معذوری ظاہر کر دی تھی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ آئی جی اسلام آباد گریڈ اکیس کے افسر ہیں۔ وزارت داخلہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سول سروس ایکٹ کے تحت آئی جی کے خلاف کارروائی وزیر اعظم کی اجازت سے ہی ہو سکتی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوا دیا ہے اور تین اعلی سرکاری افسران پر مشتمل پینل بھی تجویز کیا ہے۔