پرویز مشرف فرار کیس، سپریم کورٹ نے سماعت رکوا دی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کیس کی سماعت رکوا دی، آئی جی اسلام آباد نے سپریم کورٹ میں مشرف فرار کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد پرویز مشرف فرار کیس میں آئی جی بنیامین خان کی اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو مطلع کریں کہ یہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

آئی جی کے خلاف کارروائی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کو مطلع کرنے کے لئے حکم نامہ لکھوا دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت دوپہر ایک بجے کی جائے گی۔ واضع رہے کہ آئی جی اسلام آباد بنیامین خان نے پرویز مشرف فرار کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویزمشرف فرار کیس میں آئی جی کے خلاف 24 گھنٹے میں کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔