پرویز مشرف کو پوری قوم نے پہلے ہی مسترد کردیا تھا، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے نہ جانے کس زعم میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے،پورے ملک میں ان کے کاغذات مسترد کردیئے گئے ہیں ،انہیں پوری قوم نے پہلے ہی مسترد کردیا تھا شہباز شریف صبح کراچی پہنچے،جہاں مسلم لیگ ن کے رہ نماوں سلیم ضیا ، نہال ہاشمی اورکارکنان نے ان کا استقبال کیا۔

میاں شہباز شریف نے ایئر پورٹ پر میڈیاسے بات کرنے سے گریز کیا۔ایئر پورٹ سے وہ کلفٹن میں واقع پارٹی کے مقامی رہ نما کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی اجلاس کی صدارت کی بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی قیادت کو آگے لے کر آئیں ۔

گے جس سے ترقی کے مینار روشن ہوں ،انہوں نے کہاکہ کراچی میں بوسیدہ ٹرانسپورٹ چلتی ہے کاش یہاں بھی میٹرو بس سروس چلتی،نہ جانے یہاں پانچ سال میں کیا گیا؟ انہوں نے مزید کہا پورے ملک میں سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں ، جن لوگوں کو خدشات ہیں انھیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا کہ پرویز مشرف کے کاغذات نامزگی پورے ملک میں کہیں سے بھی منظور نہیں کیے گئے۔پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مسائل تو ہیں لیکن جہاں عزت اور احترام کا رشتہ ہو جیسا کہ پیر پگارا اور نواز شریف کے درمیان ہے، وہاں معاملات طے ہو ہی جائیں گے۔