جوہری سلامتی سے متعلق سربراہ کانفرنس آج ہورہی ہے

Nuclear summit

Nuclear summit

سیول : (جیو ڈیسک)جوہری سلامتی سے متعلق سربراہ کانفرنس آج ہورہی ہے۔ پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم گیلانی کریں گے۔امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے عالمی سیکورٹی کو جوہری دہشت گردی کا خطرہ ہے۔دوسری جانب کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا اور موجودہ ہتھیاروں میں بھی کمی کرے گا۔

سیول کی ہنکوک یونیورسٹی میں خطاب کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی سیکورٹی کو سب سے بڑا خطرہ جوہری دہشت گردی کا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

براک اوبما نے کہا کہ روس اور امریکا میں جوہری ہتھیاروں کی کمی کا تاریخی معاہدہ ہے پھر بھی روس کو جوہری ہتھیاروں میں مزید کمی پر آمادہ کریں گے۔ امریکی صدر نے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لئے چین کو بھی پیشکش کی۔