باہر کھیلنے والے بچے جراثیم گھر لے جاتے ہیں: ڈاکٹر سیمی جمالی

Doctor Seemi Jamali

Doctor Seemi Jamali

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کورونا کے باعث باہر کھیلنے والے بچوں سے متعلق بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سیمی جمالی نے کہا کہ بہتر ہے لوگ گھروں میں رہ تراویح اداکریں اور لاؤڈ اسپیکرپر فالو کرلیں کیونکہ جتنی کوشش کرلیں مساجد میں سماجی فیصلہ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں میں باہر کھیلنے والے بچے جراثیم گھر لے جاتے ہیں، باہر سے بچوں کے ذریعے لائے گئے جراثیم سے بڑے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ عوام اور اتنظامیہ کو سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس بیڈ اور وینٹی لیٹرز کی تعداد کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیان نہیں کرسکتے کورونا سے صورتحال کس قدر خطرناک ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے پاکستان میں کیسز کم ہیں جب کہ دکانوں پر ہجوم سے وائرس پھیلاؤ کا خدشہ ہوسکت اہے۔