گلگت میں کوہ پیمائی کے دشواراورخطرناک مقابلے کا انعقاد

Gilgit

Gilgit

گلگت (جیوڈیسک) گلگت میں کوہ پیمائی کے دشوار اور خطرناک مقابلے گلگت میں کوہ پیمائی کے دشوار اور خطرناک مقابلے ہوئے۔ طلبہ وطالبات نے ٹولیوں کی شکل میں یونیورسٹی سے ملحقہ پہاڑ پر کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ کوہ پیمائی کے ایک روزہ مقابلوں کا اہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کوہ پیمائی اینڈ ٹریکنگ کلب نے کیا تھا۔

جس کا مقصد کوہ یپیمائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو اس کھیل کی جانب راغب کرنا تھا، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم نے مقابلوں کا افتتاح کیا۔

ان کے خطاب کے بعد مقابلے میں شریک طلبہ و طالبات نے ٹولیوں کی شکل میں یونیورسٹی سے ملحقہ پہاڑ پر کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کا مظاہرہ کیا اور انتہائی دشوار اور پرخطر راستے عبور کرتے ہوئے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے۔ جہاں طلبہ نے چوٹی پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔