گلگت بلتستان الیکشن، پی ٹی آئی 22، پیپلزپارٹی 5 اور ن لیگ کی 3 نشستیں

Gilgit-Baltistan Elections

Gilgit-Baltistan Elections

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں اور ٹیکنوکریٹ و خواتین نشستوں پر منتخب ہونے والوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 33 ارکان پر مشتمل اسمبلی میں تحریک انصاف 22، پیپلز پارٹی 5، مسلم لیگ(ن)3، ایم ڈبلیو ایم، جے یو آئی اور آزاد ایک ایک نششت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

آزاد حیثیت میں کامیاب 7 میں سے 6 ارکان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں جس سے تحریک انصاف کی ارکان کی تعداد 16 ہو چکی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو خواتین کی 4 اور ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستیں ملی ہیں،پیپلز پارٹی کو خواتین اورٹیکنوکریٹ کی ایک ایک جبکہ ن لیگ کو خواتین کی ایک نشست ملی ہے۔