گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں برف باری

Snow

Snow

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں تو سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑوں پر سفید موتیوں کی برف کے برسنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پہاڑی علاقوں نے جیسے شفاف سفید چارد اوڑھ لی ہے، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی سرد ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔