گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری سکول پلاہوڑی میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

ملکہ(عمر فاروق اعوان )گو رنمنٹ گرلز ایلیمینٹری سکول پلا ہو ڑ ی میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔ تفصیلت کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹر ی سکول پلاہوڑی میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب تقسیم انعامات میںبچو ں کے والدین اور علاقہ بھر سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس رنگا رنگ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلوز اور خا کے شاندار انداز میں پیش کر کے معززین سے خوب داد وصول کی۔

تقریب سے سکول کی ہیڈمسٹر یس ھذا میڈم سفینہ کو ثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور اُساتذہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ طالب علم کسی بھی قوم اور ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثییت رکھتے ہیں۔

اللہ تعالی نے انسان کو بہت سی صلاحیتیں دی ہیں۔ان صلاحیتوں کی وجہ سے انسان میں انفرادیت اور اختلافات ہیں ۔تعلیم کا عمل انسان کی ان صلاحیتوں کو پر وان چڑھات اہے اور ان صلاحیتوں کو بروئے کا رلاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا تعلیم انسان کی سیرت کردار کی تشکیل کرتی ہے جس انسان معاشر ے کا اچھا شہری ثابت ہوتا ہے ۔ تقریب کے آخر میں اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔