پنجاب حکومت کے اقدامات۔۔۔ایک جائزہ

Sardar Usman Khan Buzdar

Sardar Usman Khan Buzdar

تحریر : ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے جب صوبہ پنجاب کا اقدار سنبھالا تو ان کیلئے کئی مسائل اور چیلنجزز درپیش تھے صوبہ کے معاشی حالات بہت خراب تھے سرکاری محکموں کی کارکردگی تسلی بخش نہ تھی تعلیم۔صحت۔زراعت۔محکمہ مال۔بلدیات و شعبہ جات میں انقلابی اقدامات کی اشد ضرورت تھی سردار عثمان خان بزدار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انتھک محنت اور بہترین منصوبہ بندی کی بدولت ان مسائل کا نہ صرف سامنا کیا بلکہ مسائل کی دلدل سے کسی حد تک ملک کے اس سب سے بڑے صوبہ کو نکالنے میں کامیاب بھی ہوئے یہی وجہ ہے کہ ایک سالہ حکومتی کارکردگی کا ہم جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں مایوسیوں کے اندھیروں کے بجائے امیدوں کی کرنیں دکھائی دیتی ہیں موجودہ صورتحال میں اطمینان بخش ہونے کا احساس اور ایک روشن مستقبل یقینی دکھائی دیتا ہے۔

اس کی وجہ پنجاب حکومت کے تمام شعبوں میں کیے گئے اقدامات ہیں جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ان انقلابی اقدامات کے دور رس ثمرات سامنے آ رہے ہیں پنجاب کے تمام اضلاع میں موجود ڈیپٹی کمشنرز و دیگر افسران حکومتی اقدامات کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے مصروفِ عمل ہیں انہی افسران میں علی عنان قمر جیسے عوام دوست ڈیپٹی کمشنر اٹک بھی شامل ہیں جہنوں نے عوامی خدمت کو اوڑھنا بچھونا بناتے ہوئے انتائی مختصر عرصہ میں اٹک جیسے پسماندہ اور محرومیوں کے شکار ضلع میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے حکومتِ پنجاب کے اقدامات کو عملی جامعہ پہنانے میں اھم کردار ادا کیا ہے دردِ دل رکھنے والے اس عوامی مسیحا نے اپنے آپ کو چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے علی عنان قمر نے گزشتہ دنوں پرنٹ۔الیکڑانک۔سوشل میڈیا کے اراکین سے خصوصی ملاقات کی اور انھیں حکومتِ پنجاب کے اقدامات و نئے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی انھوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے میں مختلف مسائل کی نشاندہی میں اہم کر دار اد اکر تا ہے جس سے ان مسائل کو موثر طور پر حل کر نے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا انتظامیہ کا اہم ستون ہے جس کے ذریعے وہ دیکھ اور سن سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کلین اینڈ گر ین مہم یکم جنوری سے شر وع ہو گی جس کے ذریعے ضلع اٹک کو سر سبز و شاداب بنا یا جائے گا۔اس ضمن میں میڈیا سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے بھر پور انداز میں عوام کے لیے آگاہی مہم چلائیں۔کلین اینڈ گرین پاکستان کے نام سے ایپ بھی متعارف کروایا گیا ہے اور اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس ایپ کے ذریعے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کر وائیں اورکلین اینڈ گر ین مہم کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کو اس کے ذریعے اپ لوڈ کر یں۔بزدار حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کر نے کے لیے قیمت ایپ بھی متعار ف کر وایا گیا ہے جس کے ذریعے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں جاننے میں مدد ملے گی اور اس کے علا وہ گراں فروشی کے خلاف موثر اقدامات کیے جاسکیں گے۔اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کر نے کے لیے پرائس مجسٹر یٹس بھی اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں۔

ملا قات کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جو ابات دیتے ہوئے ڈیپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ محکمہ مال سے متعلق معاملات کو بہتر کیا جارہا ہے۔اراضی ریکارڈ سنٹرز آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولت دی جارہی ہے۔ہر پٹواری کو پابند بنا یا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے حلقے کے دفتر پہنچے اور وہاں عوام کی خدمت کے لیے اپنی حاضری یقینی بنائے۔اٹک شہر میں ٹر یفک کے مسائل کے حل کے لیے بھی جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی آپر یشن کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے انہوں نے ضلع کی دوردراز تحصیلو ں جن میں جنڈ اور پنڈ گھیب شامل ہیں،ان میں اے سی آفس میں اپنا کیمپ آفس قائم کر دیا ہے جہاں وہ ہر منگل کو عوامی شکایات سنتے ہیں اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔ڈی سی آفس اٹک میں بھی ان کی غیر موجودگی میں عوامی مسائل سنے کے لیے افسران مقرر کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مر اکز صحت کی تز ئین و آرا ئش اور اپ گر یڈیشن کاکا م جاری ہے۔سٹی ہسپتال کو بہت جلد فعال کر دیا جائے گا اوروہا ں پر باقاعدگی سے طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈی سی اٹک نے میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کا سر کاری کام نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ان سے رابطہ کر یں۔ انہوں نے کہا کہ میڈ یا عوامی مسائل حل کر نے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے اور اس ضمن میں امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنا بہترین کر دار ادا کر ے گا۔

اس سے چند روز قبل ڈیپٹی کمشنر اٹک نے منتخب اراکین پنجاب و قومی اسمبلی کے ہمراہ ایک اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ان منصوبوں کی مدتِ تکمیل لاگت اور تعمیراتی معیار کو زیرِ بحث لایا گیا علاوہ ازیں ضلع بھر کی تحصیلوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہروں کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے جو عوامی مسائل کے حل کیلئے کافی مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔

Dr. Shujah Akhtar Awan

Dr. Shujah Akhtar Awan

تحریر : ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
03122878330
واٹس ایپ۔۔۔۔۔03495711415