گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے مختصر حالات زندگی

Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے نئے گورنر چوہدری محمد سرور 1976 میں برطانیہ منتقل ہوئے اور میری ہلز کے علاقے میں ایک دکان سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔ ان کی رہاش گلاسگو میں ایک چھوٹے سے فلیٹ میں تھی۔ بعد میں انہوں نے ہول سیل سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا اور چند ہی سال میں ایک بڑی ایمپائر میں تبدیل کر دیا۔ مالی طور پر مستحکم ہونے کے بعد انہوں نے سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا۔

1992 میں لیبر پارٹی کے ایک پلیٹ فارم سے کونسلر بنے۔ 1997 میں برطانیہ میں پہلے پاکستانی نژاد اور مسلم ممبر پارلیمنٹ بن کر تاریخ رقم کی۔ محمد سرور کے گورنر پنجاب بننے پر برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی بہت خوش ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ محمد سرور برظانوی پارلیمٹ اور معاشرے سے حاصل کردہ تجربات سے اپنے آبائی وطن کو فائدہ پہنچائیں گے۔