گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد عہدے سے مستعفی، ایوان صدر کو استعفیٰ موصول

Ishrat-ul-Ebad

Ishrat-ul-Ebad

اسلام آباد (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے استعفیٰ دے دیا، ایوان صدر کو ان کا استعفی مل گیا ہے۔ اسلام آباد کے ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے دبئی سے استعفی ایوان صدر کو فیکس کیا جو ایوان صدر کو موصول ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد گزشتہ رات طبی معائنہ کیلئے تین دن کی رخصت پر دبئی گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے ذرائع نے ان کے مستعفی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ستائیس دسمبر دو ہزار دو کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

ڈاکٹر عشرت کو طویل ترین عرصے تک گورنر رہنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ کم عمر ترین گورنرز میں بھی وہ پہلے نمبر پر ہیں۔