ممنون حسین کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی مشاورت سے کی گئی

Grateful Hussain

Grateful Hussain

وزیراعظم آفس میں وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور بلوچستان مسلم لیگ کے صدر ثنا اللہ زہری نے ملاقات کی اور ممنون حسین کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نے چھوٹے صوبے سے صدارتی امیدوار نامزد کیا جس سے صوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ ممنون حسین ایک مضبوط ا میدوار ہیں جن کی نامزدگی مشاورت سے کی گئی ہے اور ان کی حمایت کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔