گرین لائن منصوبے کی بسوں سے لدا بحری جہاز پاکستانی حدود میں داخل

Buses

Buses

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گرین لائن منصوبے کی بسوں سے لدا بحری جہاز پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق 40 بسوں کے ساتھ “فین شن” جہاز پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ 40 بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی 40 گرین لائن بسیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

گرین لائن بس منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا اور اسے ایک سال میں مکمل ہونا تھا تاہم تاحال اس منصوبے پر کام جاری ہے۔

گذشتہ دنوں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعویٰ کیا تھا۔