گجرات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا

گجرات: گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا پانچ پانچ گھنٹے مسلسل بجلی بند رہنے سے شہری اذیت کا شکار ہو چکے ہیں گجرات کے شہری اور دیہاتی علاقوں سمیت کھاریاں سرائے عالمگیر جلالپورجٹاں کوٹلہ ارب علی خان منگووال کنجاہ ٹانڈہ اور کڑیانوالہ کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دو بھر ہو چکا ہے۔

گذشتہ روز متعدد علاقوں میں پانچ پانچ گھنٹے بجلی کی بندش سے لوگ اذیت کا شکار ہو چکے ہیں گرمی کے باعث شہری پینے کیلئے پانی کو بھی ترس چکے ہیں لوڈشیڈنگ کے ستائے لوگوں نے حکومت سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔