گجرات کی تاریخ میں پہلی بار نوادرات کی ایک روزہ نمائش 31 مئی کو ریاض پلازہ بھمبر روڈ میں منعقد ہو گی

گجرات : گجرات کی تاریخ میں پہلی بارنوادرات کی ایک روزہ نمائش 31 مئی بروز جمعہ کو ریاض پلازہ بھمبر روڈ میں منعقدہو گی۔نمائش کا اہتمام ممتاز سماجی شخصیت اورامن کے سفیرفاروق ریاض چودھری نے کیاہے۔انہوں نے بتایاکہ نوادرات کی نمائش میں قرآن پاک کے قدیم قلمی نسخے ، نایاب سکے اورڈاک ٹکٹ ، قدیم تلواریں ، بادشاہوں کے لکھے ہوئے خطوط ، نایاب قدیم تالے اورقدیم تاریخی دستاویزات شامل ہوں گی۔

نمائش صبح9بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔ نمائش میں داخلہ فری ہوگا۔ نمائش کے انعقاد میں جبارجیولرز ، غلام اینڈسنز ، قطر گارمنٹس ، امبالوی جیولرز ، شارجہ جیولرز ، سید مسعود پرویز ، سیدبابرعلی شاہ ، محمد عمر خان اور عاصم محمود نے تعاون کیا ہے۔