گجرات کی خبریں 18.04.2013

پاکستان تحریک یونین کونسل 52-53میں انتخابی مہم کا آغاز ہو گیا
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک یونین کونسل 52-53میں انتخابی مہم کا آغاز ہو گیا ، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ فیضان خالد بٹ کی رہائشگاہ پر اس سلسلہ میں بہت بڑی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیضان خالد بٹ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ علاقہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور علاقہ کے عوام کی خدمت کیلئے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کر رہے ہیں ، اور تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی سربراہی میں ملک میں انقلاب لانا ہماری ترجیح ہے ، اس سلسلہ میں تحریک انصاف کے نامزد امیدواران جو دن رات عوام کی خدمت کیلئے کام کرنے کا عہد رکھتے ہیں ، میدان میں آئے ہیں ، الحاج افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا گجرات شہر میں عمران خان کے نمائندہ کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کو کامیاب کروانا ، عمران خان کو کامیاب کروانا ہے ، اس لیے ہم سب کا فرض ہے کہ 11مئی کو تحریک انصاف کے نامزد امیدواران کے انتخابی نشان بیٹ پر مہر لگائیں اور عمران خان کی کامیابی کو یقینی بنائیں ، عمران خان ملک میں انقلاب برپا کر دے گا ، اس موقع پر نوجوانوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیضان خالد بٹ کی سربراہی میں جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ، اجلاس میں راجہ عتیق الرحمن جرال ضلعی نائب صدر یوتھ ونگ ، مہر شہباز فاضل ضلعی انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ ، یاسر احمد وریاء ضلعی میڈیا ایڈوائزر یوتھ ونگ ، معظم چوہدری صدر یوسی 53، مون امتیازجنرل سیکرٹری یوسی53، وقاص علی ، راجہ طیب ، ملک سلمان مانی ، عثمان اقبال ، سید سرفراز علی ، عمران بٹ ، حماد منیر ، شیر علی خان ، شوکت جاوید UC53، یاسر ریاض نائب صدر UC52، عمران خالد بٹ یوسی 52، اکبر حسن بھٹی UC52سیکرٹری ویلفیئر، سلطان اعجاز بھٹی UC52صدر یوتھ ونگ ، ظہیر عباس جنرل سیکرٹری UC53، طیب خان جنرل سیکرٹری UC52، مہر رمیز سلیم UC52، شاہد منیر 53، احمد نواز منیجر فیصل بینک، شاہد منیر UC53، ذکی احمد بٹ ، قیصر محمود بٹ ، عبدالسلام ، شکیل احمد ، کاشف خان ، یاسر ، بلال خلجی، چوہدری اسلم کمبوہ ، مہر عمران و دیگر موجود تھے ، اس موقع پر تمام ممبران نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ایم پی اے عوام پر احسان جتلانے کے الفاظ کی معذرت کریں :مہر شہباز فاضل
گجرات (جی پی آئی) ضلعی انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف یوتھ ونگ مہر شہباز فاضل نے کہا ہے کہ اس قوم کو محنتی اور کام کرنے والے افراد کی ضرورت ہے ، جو اپنی صلاحتیں ملک و قوم کی ترقی کیلئے صرف کر سکیں ، الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد جو سیاستدان عوام کی خدمت کرتے ہیں وہ عوام پر احسان نہیں بلکہ اپنا فرض ادا کرتے ہیں ، گزشتہ روز محلہ نور پور میں مقامی سابق ایم پی اے نے اپنی تقریر میں اپنے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب مسلم لیگ ن کا عوام پر احسان ہے جس سے علاقہ کے عوام کے جذبات مجروح ہوئے اور یہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ، کہ عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدار آنے والے عوام پر احسان جتلارہے ہیں ، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وہ کہتے کہ ہم نے اپنا فرض ادا کیا ہے ، اور عوام پر احسان جتلانا ایسے ہے جیسے کوئی قرض ادا کرنا ہے عوام نے سابق ایم پی اے تقریر کو محسوس کیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ پر عوام سے معافی مانگیں وگرنہ عوام ان کا گھیرائو کرے گی ، تحریک انصاف کے تمام امیدواران عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر نبھائیں گے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحتیں برئوے کار لائیں گے اور عوام 11مئی کو انتخابی نشان ”بلے ”پر مہر لگا کر اپنے محب وطن ہونے کا ثبوت دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری مبشر حسین کوNA105سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ ملنے کے بعد عوام کا مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری
گجرات (جی پی آئی )چوہدری مبشر حسین سابق ایم این اے کو حلقہ این اے105سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ ملنے کے بعد چوہدری تجمل ہائوس میں عوام کا مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری رہا ہزاروں کی تعداد میں ضلع بھر سے آئے ہوئے عوام نے چوہدری مبشر حسین کو مبارکبادیں دیں اور مٹھائی اورپھول پیش کئے اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا مبارکباد دینے والوں میں صدر ن لیگ کنجاہ چوہدری اصغر رانجھا ایڈووکیٹ، صدر ن لیگ یوسی گاکھڑہ ، چوہدری بشارت مٹو، چوہدری اشرف جامو بولا، حاجی محمد افضل، حاجی منظور قادر سندھو، شیخ ذوالفقار الٰہی، سید عرفان شاہ، عاصم بٹ، چوہدری امتیاز ، نوید بٹ فوجی، مہر رضوان نور پور، زاہد ڈان، شبیر بٹ،مرزا وقاص بیگ، چوہدری شفقت اللہ وڑائچ المعروف چاچا شوکی، چوہدری محمود نت ترکھا، حاجی مختار سدھوکی، غضنفر علی کوٹ قطب الدین، چوہدری کاشف چوکنانوالی، چوہدری وقاص چوکنانوالی، مرزا انجم بیگ ڈیرہ مغلاں ، عثما ن ظفر سندھو جسوکی، وسیم نت ترکھا، عمران غوری، صدر انجمن آرائیاں کنجاہ چوہدری اسحاق، جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں کنجاہ، چوہدری عمیر اسحاق، قاری غلام مصطفی، چوہدری ظفر وڑائچ کنجاہ، چوہدری اشرف چیمہ، چوہدری علی حسن چٹھہ، چوہدری رفاقت نذیر ٹبی سیکھوآں ،مرزا عظیم بیگ، مرزا اعجاز بیگ، مرزا طارق بیگ، مرزا وقاص بیگ، مرزا ارسلان بیگ، مرزا اکبر بیگ، چوہدری ریاض خوجیانوالی، ندیم یوسف چغتائی ، مہر محمد اسلم مٹھو، صابر رضا مغل ،چوہدری شمریز آف چوکنانوالی، ڈاکٹر عمر حیات، مرزا سرفراز بیگ، سیٹھ ندیم اشرف، مہر سجاد ،رانا مشرف ناز، ندیم شہزاد کوکب ایڈووکیٹ،ڈاکٹر گلریز منیر، محمد قذافی بھٹی، ملک رشید احمد، ندیم عنائیت، محمود احمد بٹ، عبدالحمید شاہین بٹ، قیصر فاروق، اعجاز بھٹی، محمد افضل بھٹی، سیٹھ امجد حسین ، ارشد غوری، بلال رفیق، یونس کمبوہ، شکیل پسوال، نگاہ حسین، یوسف بھٹی، نور الامین بٹ، دانش حبیب، بلال مہر، چوہدری علی حسن وڑائچ، چوہدری ظفر وڑائچ سوک کلاں ، چوہدری نصر اللہ خاں سوک کلاں ، چوہدری شوکت علی گوندل، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری محمد ارشد چھٹہ، شہباز احمد ، نوید اکبر وڑائچ، چوہدری بشارت، چوہدری فیصل، چوہدری بشیر احمد، چوہدری افتخار مٹو، عاصم مشتاق بٹ، چوہدری اصغر وڑائچ ،عبدالجبار، صدر ن لیگ ٹریڈرز ونگ شفیق الرحمن بٹ، چیئر مین عاشق حسین ندیم، سنیئر نائب صدر ملک شوکت اللہ، جنرل سیکرٹری سرفراز احمد بٹ،نائب صدر حبیب الرحمن کھوکھر، محمد رفیق گوندل، ڈاکٹر محمد خالد، محمد اسلم ٹوپہ، محمد سہیل، بٹ، ظفر اقبال ، راجہ محمد عارف، محمد اشرف کمبوہ، فیصل بٹ، عرفان بٹ مٹو، چوہدری سہیل وڑائچ، چوہدری ریا ض خوجیانوالی، سید اسد علی شاہ، سید علی شاہ، کاشف ندیم، مخدوم علی اکبر، چیئر مین انجمن تاجران لاری اڈا ثناء اللہ گجربھروال، صدر نجیب الرحمن بٹ، سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مبارکباد دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک شہباز احمد کی رہائشگاہ یوسی 59میں پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کے زیر اہتمام خواتین کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی ) پیپلز پارٹی گجرات کے سنیئر رہنماء ملک شہباز احمد کی رہائشگاہ واقع یوسی 59میں پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کے زیر اہتمام خواتین کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی مہمان خصوصی بیگم چوہدری احمد مختار نیلو فر مختارتھیں ،بیگم زاہد سلیمی ،محترمہ عفت ممتاز شاہ ،نے خصوصی طور پر شرکت کی مہمانوں کا استقبال صفیہ لیاقت،سعدیہ شہباز، نے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیلو فر مختار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی آبیاری کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی پیپلز پارٹی کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے ہم عوام سے دلی محبت کرتے ہیں اور ان کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں چوہدری احمد مختار نے گجرات میں اسلحہ کلچر، بدمعاشی، غنڈہ گردی، قبضہ گروپ ، رجسٹری مافیا کا خاتمہ کیا عام آدمی کی عزت نفس میں اضافہ کیا پیپلز پارٹی کے کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں حلقہ این اے 105سے چوہدری احمد مختار کی بھاری اکثریت سے کامیابی کیلئے خواتین بنیادی کردار ادا کرینگی بیگم زاہد سلیمی نے کہا کہ چوہدری زاہد حسین سلیمی نے حلقہ پی پی 111سے قائدین کے حکم پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا چوہدری احمد مختار کی قیادت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں گے بد معاشی کا خاتمہ کرینگے خواتین کے حقوق کا تحفظ کرینگے پیپلز پارٹی کا منشور عوام کے تحفظ کا منشور ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عفت ممتاز شا ہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے دوبارہ حکومت بنائے گی اور ادھورے منصوبہ جات مکمل کرے گی ،محترمہ صفیہ لیاقت ملک، سعدیہ شہباز ملک نے کہا کہ یونین کونسل59پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے یہاں خواتین پیپلز پارٹی کوکامیاب بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگی پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کی حفاظت کیلئے اپنے دور حکومت میں بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس کی بنیادوںمیں شہیدوں کا لہو شامل ہے شہیدوں کے خون سے وفا ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے آئندہ الیکشن میں یوسی59سے پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اس موقع پر دیگر خواتین نے بھی اپنے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے کارناموں پر روشنی ڈالی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان CRCPکے زیر اہتمام گجرات پریس کلب میں ایک سیمینار منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی )کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان CRCPکے زیر اہتمام گجرات پریس کلب میں ایک سیمینار منعقد ہوا ، جس میں CRCPکے پراجیکٹ منیجر مدثر عالم طاہر خیلی نے سکول کونسل کی تشکیل اور سکولز کے کے بجٹ کے بارے میں شرکاء سیمینار کو بریفنگ دی اس میٹنگ کا مقصد میڈیا سیشن کو تحصیل و ضلع سکول کونسل کے ممبران اور ان کے کام کے حوالہ سے آگاہ کرنا تھا ، اور سکول کونسل کا قیام بھی عمل میں آ چکا ہے ، جو ضلعی سطحی پر سکولز کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کر ے گا ، اور اسکے بہتر حل میں بھی دلچسپی لے گا ، میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں پراجیکٹ منیجر نے کہا کہ رواں ماہ کے آخری عشرہ میں سکولز بجٹ ٹریننگ کے سیشن کا انعقاد بھی کیا جائیگا ، جس میں تحصیل و ضلع سکول کونسل کے عہدیداران و ممبران بھرپور شرکت کریں گے ، اور سکولوں کی بہتری کیلئے جو بھی اقدامات اٹھانا پڑے اپنا کر دار ادا کرتے ہوئے تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، سیمینار میں تحصیل کوارڈی نیٹر سرائے عالمگیر مبشر حسین ، تحصیل کوارڈی نیٹر سکول کونسل کھاریاںسہیل نواز ، ڈپٹی چیئرپرسن ڈسٹرکٹ گجرات محمد منیر سیٹھی ، چیئرپرسن تحصیل گجرات میڈم گلشن آراء صحافیوں میں تجمل منیر ، سجیل خان ، ملک شفقت اعوان ، عامر چوہدری ، ذیشان ذوالفقار ، ارشد بٹ ، طارق نذیر پاشا سمیت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر سکول کونسل مسعود احمد وریاء نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ حاجی فضل کریم عالم اسلام کے عظیم راہنما تھے ان کی وفات سے عوام اہلسنت ایک عظیم مدبر راہنما سے محروم ہو گئے
گجرات (جی پی آئی )صاحبزادہ حاجی فضل کریم عالم اسلام کے عظیم راہنما تھے ان کی وفات سے عوام اہلسنت ایک عظیم مدبر راہنما سے محروم ہو گئے ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر مولانا مختار احمد نوشاہی ، نامور ثناء خوانِ مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی ، حافظ مہر محمد شفیق نے جامع تبلیغ الاسلام دولت نگر میں حاجی فضل کریم رحمتہ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ حاجی فضل کریم نے عالمی سطح پر عقائد اہلسنت کی ترویج و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا ، بطور سربراہ سنی اتحاد کونسل انہوںنے ہر فورم پر عقائد اہلسنت کا پر چار کیا اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور تمام عوام اہلسنت کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد حنیف حیدری مسلم لیگی راہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چھوٹے ہوئے کارتوس بہت عرصہ سے چوہدری برادران سے شکست کھا چکے ہیں
گجرات (جی پی آئی )محمد حنیف حیدری مسلم لیگی راہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چھوٹے ہوئے کارتوس بہت عرصہ سے چوہدری برادران سے شکست کھا چکے ہیں ، عرصہ دراز گزرنے کے باوجود ان کو اپنی ہار نہیں بھولی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حواری کوئی پہلوان لے آئیں شکست ان کا مقدر ہو گی ، پانچ سال کی نالائقیں اور اپنے مخالفین پر جھوٹے پرچے کروانے والے عوام سے کس منہ سے ووٹ مانگتے ہیں ، پچھلے ضمنی الیکشن میں میاں عمران مسعود کے الیکشن میں پولنگ جلانے والے اور رزلٹ تبدیل کروانے والے اور پنجاب حکومت کے حواری مت بھولیں کہ آج 2013ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے اب استعمال نہ ہوں گے ، اب نہ تو نام نہاد خادم اعلیٰ نہ تو وزیراعلیٰ ہے اور نہ ہی کسی انتظامیہ کو غلط کام کرنے دیا جائے گا ، الیکشن لوٹ سیل کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے ، پانچ سال عوام کو کچھ نہ دے سکنے والوں کی قسمت میں شکست لکھی جا چکی ہے ، ایک ٹیم روٹی ، کپڑا ،مکان کا نعرہ لگاتی رہی ، انہوں نے بھی ملک میں جو کردار ادا کیا وہ عوام کے سامنے ہے ، ، یوں کہہ دیا جائے کہ سہولت دینے کی بجائے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، دوسری طرف تندور لیگ والوںنے جو گھل کھلائے ہیں وہ بھی قابل مزاحمت ہیں ، بالخصوص ضلع گجرات میں ن لیگ کے حواریوں نے جو لوٹ کھسوٹ کی اس کو عوام کبھی بھول نہیں سکتے ان کو ان نالائقوں کی وجہ سے ان کے ساتھی ان کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق کے پرچم تلے جمع ہو رہے ہیں ، اور اس چوں چوں کے مربے کا عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر جو حشر کرے گا کہ ان کے امیدواران کی ضمانیں بھی ضبط ہو جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں نے 3لاکھ 90ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے
گجرات(جی پی آئی)ضلع گجرات میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں نے پانچ سال تک عمر کے 3لاکھ 90ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے ہیں جو کل ہدف کا 98فیصد ہیںجبکہ باقی رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے دو روزہ فالواپ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 19اپریل تک جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض نے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران3لاکھ، 96ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھااس دوران 781موبائل ٹیموں، 31ٹرانزٹ ٹیموں اور 131فکسڈ سنٹرز پر انسداد پولیو ٹیموں نے بھر پور محنت کی اور 98فیصد بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی گئی محکمہ صحت کی ٹیموں کو ڈی سی او آصف بلال لودھی کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ سمیت تما م محکموں اور پولیس کا بھی مکمل تعاون حاصل رہا ۔ای ڈی او نے بتایا کہ ضلع گجرات میں انسداد پولیو مہم کے دوران رفیوزل کے 21واقعات پیش آئے تاہم ان میں سے 14کو اسی روز کور کر لیا گیا تھا اور باقی کے والدین سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر خالد فیاض نے اس امید کااظہار کیا کہ فالو اپ مہم کے مکمل ہونے کے بعد ضلع گجرات میں سو فیصد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے اس اہم قومی فریضہ کی انجام دہی کے لئے بھر پور تعاون پر شہریوں، علما کرام اور انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ضلع گجرات کو پولیو فری ضلع بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری مبشر حسین کو حلقہ این اے 105سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جانا بہترین فیصلہ ہے : شفیق الرحمان بٹ
گجرات (جی پی آئی )مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے ضلعی صدر شفیق الرحمان بٹ، جنرل سیکرٹری سرفراز احمد ، نائب صدر حاجی محمد صادق، محمد اسلم ٹوپہ نے کہا ہے کہ چوہدری مبشر حسین کو حلقہ این اے 105سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جانا قائدین میاں محمد نواز ، میاں شہباز شریف، کا بہترین فیصلہ ہے چوہدری مبشر حسین عوامی آدمی ہیں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں وہ عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں حلقہ این اے 105سے ان کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ن لیگ ٹریڈرز ونگ انکی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا اور ان کی الیکشن مہم چلائی جائیگی ہم چوہدری مبشرحسین کو ن لیگ کی ٹکٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری برادران کی جیت آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے:چوہدری قدیر سپرا
گجرات(جی پی آئی)چوہدری برادران کی جیت آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے ۔چوہدری قدیر سپرا سرگودھارودڈتاجر برادری کے گروپ لیڈر چوہدری قدیر سپرا نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری برادران کی جیت آسمانوں میں لکھی جاچکی ہے کل بھی اور آج بھی چوہدری برادران کے جیسے کوئی نہیں چوہدری برادران سے بڑھ کر ضلع گجرات کا کوئی خیر خواہ نہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ چوہدری پرویز الہی حلقہ این اے 105اور میاں عمران مسعود پی پی 111سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے اور عمران مسعود نے سابقہ دور میں وہ کام کئے جو کوئی نہیں کرسکتا ہم انہیں اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری اسلم مغلی نے اپنے ڈیرہ پر خواتین کا بہت بڑا اکٹھ کیا
گجرات(جی پی آئی)چوہدری اسلم مغلی نے اپنے ڈیرہ پر خواتین کا بہت بڑا اکٹھ کیا جس میں مہمان خصوصی والدہ میاں عمران مسعود،بی بی سمیرا الہی تھیں ان کے ہمراہ صفیہ جاوید چوہدری،ماجدہ زیدی،رضیہ سلطانہ،کنول نسیم تھی خواتین کے اکٹھ کے انتظامات چوہدری اسلم مغلی،منظور ڈار،عمران گوندل،جمیلہ بٹ،صفیہ کونسلر،نویدہ کونسلر،گڈو اور بشرہ شامل ہیں خواتین کے اکٹھ نے آنے والے وفد کو یقین دلایا کہ جیت چوہدری پرویز الہی اور عمران مسعود کی ہوگی انشاء اللہ سائیکل کو مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زاہد خان عرف ریشم امیدوار حلقہ این اے 105سے گزشتہ روز بی بی سمیرا اور صفیہ جاوید چوہدری نے ملاقات کی
گجرات(جی پی آئی)زاہد خان عرف ریشم امیدوار حلقہ این اے 105سے گزشتہ روز بی بی سمیرا اور صفیہ جاوید چوہدری نے ملاقات کی دوران ملاقات ریشم نے چوہدری پرویز الہی کے تعمیروترقی کے کاموں کو سراہا جس پر انہوں نے کہا کہ میں ایک قطرہ ہوں اور چوہدری پرویز الہی سمندر ہیں گجرات کے لئے بے پناہ کام 1122،یونیورسٹی آف گجرات جیس میگا پراجیکٹ کو دیکھتے ہوئے میں ان کے حق میں دستبردارہوگئی ہوں اور ان کی مہم چلائو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئرمین مسلم لیگ ق سپین چوہدری امتیاز احمد لوراں نے گجرات میں ہونے والی نو لاکھ کی ڈکیتی کی پرزور مذمت کی
سپین(جی پی آئی)چیئرمین مسلم لیگ ق سپین چوہدری امتیاز احمد لوراں نے گجرات میں ہونے والی نو لاکھ کی ڈکیتی کی پرزور مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس کو چاہیے کہ عوام کی حفاظت کے لئے اہم اقدام کریں اور ان کی ڈکیتی کو بر آمد کروایا جائے ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DPOگجرات کی سربراہی میں گجرات پولیس کا نمائش اسلحہ کر نے والوں کے ڈیروں پر آپریشن جاری
گجرات(جی پی آئی)DPOگجرات دار علی خٹک کی سربراہی میں گجرات پولیس کا نمائش اسلحہ کر نے والوں اور مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے والے ڈیروں پر آپریشن جاری تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس نے نمائش اسلحہ کر نے والوں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے مزید 9مقدمات درج کر لئے جبکہ مجرمان اشتہاریوں کوپناہ دینے والے ڈیروں پر ریڈ کر کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ برآمدگی اسلحہ ناجائزرائفل کلاشنکوف 2عدد،رائفل 244بور1عدد،رائفل 12بور 1عدد،پسٹل 9MM2عددپسٹل 30بور6عدد، روند 218 ، DPOگجرات نے کہا ہے کہ ضلع گجرات سے اسلحہ کلچر کا خاتمہ اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار ی ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔گجرات کو اسلحہ کلچر سے پاک کر کے ضلع کو امن کا گہوارہ بنا دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج جنازہ گاہ دارہ گلاب شاہ سرگودھا روڈ پر محفل پاک بسلسلہ حضرت فاطمتہ الزہراء انعقاد کیا
گجرات(جی پی آئی)آج بروز جمعتہ المبارک جنازہ گاہ دارہ گلاب شاہ سرگودھا روڈ پر محفل پاک بسلسلہ حضرت فاطمتہ الزہراء انعقاد کیا جارہا ہے بعد از نما زمغرب قرآن خوانی ہوگی بعدنماز مغرب تا نماز عشاء بیان ہوگا شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔