گجرات کی خبریں 27.4.2013

یونین کونسل 48مسلم لیگ ق کا گڑھ ہے

گجرات (جی پی آئی)یونین کونسل 48مسلم لیگ ق کا گڑھ ہے ان خیالات کا اظہار میاں عمران مسعود نے گزشتہ روز یونین کونسل 48میں حیدر ماڈل سکول عیدگاہ گجرات اور رانی تنظیم اختر کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ یونین کونسل 48میں راجہ شوکت علی خان ، مظہر چوہان ، رانی تنظیم اختر ، لیڈی کونسلر ڈاکٹر ساجدہ ریاض ، سابق لیڈی کونسلر کنیز اختر ، مسز ادیبہ منور و دیگر موجود ہیں ، جنہوں نے ہمیشہ یونین کونسل 48میں ہمیں کامیابی دلوائی ہے ، اور جنہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ق کی کامیابی کیلئے کام کیا ہے اور یونین کونسل 48کو صحیح معنوں میں مسلم لیگ ق کا قلعہ بنایا ہے اور ہم نے بھی ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ عوام کی خدمت کی ہے ، اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی صلاحتیں برئوے کار لائی ہیں ، ہمارے دروازے عوام کی خدمت کیلئے کھلے ہوئے ہیں ، اور ہم ہمیشہ عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہینگے ، بیگم قیصرہ الٰہی نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری کوشش ہے اور عوام نے جس طرح ہمیں سابقہ انتخابات میں کامیابی دلوائی تھی ہم نے سابقہ پانچ سالوں میں اپنی صلاحتیں عوام کی خدمت کیلئے صرف کیں ، گجرات میں یونیورسٹی کا قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں کام کیا ، اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا ، آئندہ بھی ہم اسی طرح کام کرتے رہینگے ، بی بی سمیرا الٰہی نے کہا کہ ہم اہلیان فیض آباد کے شکر گزار ہیں کہ یہ ہمیشہ ہمیں اپنے اعتماد سے نوازتے ہیں اور ہم ان کی خدمت کر کے ، فخر محسوس کرتے ہیں ، آئندہ بھی اسی طرح عوامی خدمت کا کام جاری رکھیں گے ، بیگم خدیجہ فاروقی نے کہا کہ یونین کونسل 48پر ہمیں ہمیشہ فخر رہا ہے ، کہ یہ ہمیشہ ہمارے شانہ بشانہ رہتے ہیں ، اور ہم آئندہ بھی اسی طرح کام کرتے رہینگے ، صفیہ جاوید چوہدری نے کہا کہ یونین کونسل 48اور گجرات شہر میں کام ہماری ترجیح رہی ہے اور چوہدری برادران کی سربراہی میں آئندہ بھی عوام کی خدمت کیلئے کام جاری رکھیں گے ، سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات نے کہا کہ اہلیان گجرات خوش قسمت ہیں کہ انہیں چوہدری برادران جیسے لیڈر ملے ہیں ، جو عوام کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں ، اور جو انداز چوہدری برادران کا اسے ہمیشہ عوام کی حمایت حاصل رہی ہے ، رانی تنظیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل 48کو اپنے قائدین پر فخر ہے جو ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور ہم یونین کونسل 48سے چوہدری برادران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ، اس موقع پر مظہر اقبال چوہان کی سربراہی میں عطاء اللہ گل ، ڈاکٹر ساجدہ ، کنیز اختر ، حاجی خورشید اختر ، راجہ حاجی محمد صادق ، شیخ کرامت ، اشرف چوہان ، خضر اصغر ، خالد اقبال چوہان ، عاطف صادق ، عدنان مظہر چوہان ، راجہ سلامت خواتین کے ہمراہ شریک ہوئے ، حیدر ماڈل سکول کے پروگرام کے منتظمین چوہدری الیاس آف گورالی ، چوہدری محمود احمد ایڈووکیٹ ، چوہدری منور حسین آف عشرہ اور مسز ادیبہ منور تھے ، جبکہ محلہ فیض آباد میں ہونے والے خواتین کے اکٹھ کے سربراہ راجہ شوکت علی خاں اور رانی تنظیم اختر تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محلہ فیض آباد میں راجہ شوکت علی خان کی رہائشگاہ پر ہونے والے خواتین کے انتخابی اکٹھ
گجرات (جی پی آئی)محلہ فیض آباد میں راجہ شوکت علی خان کی رہائشگاہ پر ہونے والے خواتین کے انتخابی اکٹھ میں علاقہ کی راجپوت برادری اور جٹ برادری نے متفقہ طور پر مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کی حمایت کا اعلان کیا، حمایت کا اعلان کرنے والوں میں راجہ صادق ، راجہ خان ، راجہ احسان اللہ ، راجہ عاشق حسین ، چوہدری رشید جٹ ، چوہدری محمد اقبال جٹ ، چوہدری انور جٹ ، جمیل جٹ ، چوہدری امین جٹ ، چوہدری ادریس جٹ ، چوہدری ندیم جٹ ، چوہدری منصور جٹ ، چوہدری اکرم جٹ ، چوہدری مقصود جٹ ، چوہدری کالا گجر ، چوہدری رحمت گجرو دیگر اہم شخصیات شامل ہیں ، بیگم قیصرہ الٰہی ، عمران مسعود ، راجہ شوکت علی خان ، رانی تنظیم اختر اور ڈاکٹر نذیر نے تمام نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے خاندان نے موجودہ مقام ایک دو یوم چند دنوں میں نہیں بنایا اس کے پیچھے مسلسل خدمت عمل ہے
گجرات (جی پی آئی)سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ محترمہ بی بی سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان نے موجودہ مقام ایک دو یوم چند دنوں میں نہیں بنایا اس کے پیچھے مسلسل خدمت عمل ہے ، چوہدری ظہور الٰہی شہید نے غریبوں کودوست بنایا ، انہوں نے غریب عورتوں کی مدد کر کے عزت پائی ، بھائیوں نے بے مثال خدمت کے ذریعے شہرت حاصل کی ، ہمارے خاندان کا ماٹو نعرے نہیں صرف کام ہے ، عوامی خدمت کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے ، انشاء اللہ جاری و ساری رہے گا وہ گزشتہ روز کالرہ کلاں میں نور صفہ کی رہائشگاہ کالرہ کلاں ، چوہدری نثار کی رہائشگاہ بولے ، مہمدہ میں سید مدو شاہ اور محلہ جٹووکل میں چوہدری محمد الیاس ، چوہدری ممتاز آف کالیکی ، چوہدری منور وڑائچ اور چوہدری محمود احمد کی طرف سے خواتین کے منعقدہ انتخابی اکٹھ سے خطاب کررہی تھیں ، سابق ایم پی اے بیگم صفیہ جاوید چوہدری نے کہا گجرات کی ترقی چاہیے تو چوہدری برادران کا ساتھ دیں 11مئی کو سائیکل کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کو کامیاب کرائیں ،سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ، شہباز شریف کی طرح نام کے خادم اعلیٰ نہیں انہوںنے پنجاب کو خوشحال ترقی یافتہ بنا کر ثابت کیا کہ اصلی خادم اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی ہیں ، انہوںنے کہا شہباز شریف نے 5سال ڈرامے بازی منزل کام کر کے وقت گزار دیا ، جبکہ پانچ سالوں میں چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں پورے پنجاب میںترقیاتی کام ہوئے ہر جگہ پر ان کے کام ہوتے ہوئے نظر آئے ، جبکہ شہباز شریف کے دور میں صرف لاہور کو ترقی مل سکتی ، انہوں نے کہا سابق ایم پی اے روبینہ منظور سلہری نے کہا چوہدری پرویز الٰہی نے ہر شعبہ کو وسعت دی ، صوبے بھر میں ایسی اصلاحات نافذ کی گئیں اور ترقی کی جانب اقدامات اٹھائے گئے ، جن کی ماضی میں مثالیں نہیں ملتیں انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے پڑھا لکھا خواب بتانے میں رکاوٹیں ڈال گئیں ، اس موقع پر سابق ایم پی اے خدیجہ فارقی نے کہا چوہدری پرویز الٰہی کے سنہرے کارنامے صدیوں یاد رہیں گے ، انہوںنے کہا شہباز شریف کی جنگلہ بس سروس کا فائدہ صرف لاہور والوں کو پہنچے گا ، باقی پنجاب اگلے بجٹ کا انتظار کرے گا ، انتخابی اکٹھ میں چوہدری عطاء اللہ گل ، چوہدری مظہر نت اور دیگر بھی موجود تھے ، نسیم خالد ، رخسانہ الٰہی ، کنول نسیم ، بیگم مظہر نت ، بیگم چوہدری نثار اورنور صفیہ نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری برادران نے ہمیشہ گجرات کی تعمیروترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اقدامات کیے ہیں:میاں عمران مسعود
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار حلقہ پی پی 111 میاں عمران مسعود نے انتخابی اکٹھ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ گجرات کی تعمیروترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اقدامات کیے ہیں، اور گجرات کو جو عزت ملی ہے اس میں چوہدری برادران کا بھی کردار شامل ہے، دیگر سیاسی جماعتوں نے انتقامی طور پر گجرات کی تعمیروترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جو انتخابی منشور جاری کیا گیا ہے اور تعمیروترقی کے منصوبے ظاہر کیے گئے ہیں وہ ابھی تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچے، اوربہت سارے منصوبوں کی تحقیقات جاری ہیں، میاں عمران مسعود نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ہی سیاست سمجھا ہے شرافت کی سیاست کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، ناراض کارکنوں کو سن رہے ہیں اور ان کی ناراضگی کو بھی سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے گجرات شہر سمیت ضلع بھر میں دشمنیوں کے خاتمہ کے لیے اپنا عملی طور پر کردارادا کیاہے ، کردار کشی کر کے انتخابات نہیں جیتے جاتے، گجرات کی عوام پر فخر ہے کہ انہوںنے ہمیشہ ہمیں عزت دی ہے اور ان کی خدمت کرنا ہم پر فرض ہے، چوہدری برادران نے ہمیشہ حلقہ کی عوام سے پیار اور محبت کا رشتہ قائم رکھا ہے تاکہ یہ نسل درنسل چلتا رہے، اقتدار یا اپوزیشن میں ہونے کے باوجود گجرات کی تعمیروترقی اور عوام کی خوشحالی نوجوانوں کے لیے روزگار ہمارے لیے ترجیح ہوتے ہیں، اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کا بلاتفریق کام کیا جائے اور ان کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے، انہوںنے کہا کہ موسمی سیاستدانوں کی طرح نہیں گجرات میں ہی بستے ہیں اور عوام سے خوشی غمی کا رشتہ ہے، عوام گیارہ مئی کو پاکستان مسلم لیگ کے انتخابی نشان سائیکل پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کرائیں عوام نے دیکھ لیاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے چار سال تک اتحاد قائم کیے رکھا لیکن ضلع گجرات کی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں عمران مسعود کے حلقہ کا انتخابی دورہ، مختلف برادریوں نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا،
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار حلقہ پی پی 111 میاں عمران مسعود کے حلقہ کا انتخابی دورہ، مختلف برادریوں نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میاں عمران مسعود نے اپنی انتخابی مہم کے دوران محلہ فیض آباد میں راجپوت اورجٹ برادری کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی، جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کیا، اس موقع پر ڈاکٹر نذیر، راجہ شیراز، چوہدری امین جٹ بھی موجود تھے،یوسی 45 محلہ کتب آباد کی شخصیات نے بھی میاں عمران مسعود سے ملاقات کر کے ایک راضی نامہ کروانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا، اس موقع پر شاہدبٹ، نصیراحمدکمبوہ، مرزا محمود، ڈاکٹر صابرحسین، ٹھیکیدار ریاض، چوہدری اظہر حسین اوردیگر بھی موجود تھے،میاں عمران مسعود نے محلہ اقبال ٹائون سرگودھا روڈ جا کر انتخابی مہم کے سلسلہ میں چوہدری عبدالغنی، چوہدری غلام عباس، چوہدری محمدرفیق، چوہدری سمیع اللہ سے بھی ملاقات کی اور مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا،میاں عمران مسعود سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات ، سمیرا الٰہی، صفیہ جاوید چوہدری، عطاء اللہ گل، چوہدری الیاس آف گورالی نے حیدرماڈل سکول محلہ عید گاہ میں بھی خواتین کے اجتماع میں شرکت کی اور اپنا انتخابی منشور پیش کیا، میاں عمران مسعود نے پاکستان مسلم لیگ کے مختلف انتخابی اکٹھ کی تقریبات میں شرکت کی اور چوہدری برادران کا پیغام پہنچایا،میاں عمران مسعود کے ہمراہ چوہدری ممتاز ، چوہدری محمود،بیگم منور حیات، بیگم سائرہ امتیاز سید، زین مرزا، ظہیر عباس سندھو، اور دیگر بھی موجودتھے،میاں عمران مسعود نے محلہ امین آباد جا کر ظہیر عباس قریشی کی قیادت میں ،شبیر قریشی،رانا مسعود، ٹھیکیدار رشید، حمیدعلی جعفری، منظور ڈار، لالہ شریف، چوہدری سجا، قیصر بھٹی، جہانگیرعدیل اوردیگر سے ملاقات کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری شیر اور محمد رفیق رحمانی کی ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کے فیصلہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں
گجرات (جی پی آئی)یوسی 47کی ممتاز سماجی شخصیت میاں عدنان ناظم انصاری نے کہا ہے کہ چوہدری عامر مختار گجر ، چوہدری شیر اور محمد رفیق رحمانی کی ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کے فیصلہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اور خوش آمدید کہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخصیات کی آمد سے یوسی 47میں پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ختم ہو گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ نئے ساتھیوں نے چوہدری برادران پر جو اعتماد کیا ہے اس پر ان کے شکر گزار ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ چوہدری برادران کی کارکردگی پہلے بھی عوام کے لیے تھی ، گجرات کے عوام کو ان کی قیادت پر فخر ہے ، کیونکہ وہ گجرات کا نام روشن کر چکے ہیں ، انشاء اللہ نئے آنے والوں کا بھی خیال رکھیں گے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کے ترقیاتی امور اور دیگر کاموں میں آنے والوں سے مشاورت کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے ، 11مئیPTIکی فتح کا دن ہے:چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحر یک انصاف کے راہنما ونامزد امیدوار حلقہ پی پی113نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے پاکستان بھر سے تحر یک انصاف کا ٹھا ٹھے مارتا سمندر کر پٹ اور خاندانی سیاست کر نے والوں کوووٹ کی طاقت سے بہا لے جائے گا اور ایک نیا نظام اور تبدیلی آئے گی جس سے عام عوام کی بنیادی ضرویات کو پورا اور مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ عوام سُکھ کا سانس لے سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکمرانی کر نے والی سیاسی جماعتوں نے سیاست کو پیشہ بنا کر جا ئیدادیں بنا لی ہیں اور سیاست میں ہی سر مایا کاری کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعر ہ نہیں لگایا بلکہ پارٹی الیکشن میں بھی خاندانی سیاسی کی تبدیلی کی ابتداکی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بجلی ،گیس ،بے روزگاری ،لاقانویت کی طرف لے کر جانے والے عنا صر کو منہ کی کھا نا پڑ ئے گی اور اس الیکشن میںعوام کو ووٹ کی طاقت سے آگاہ کر نے کا عزاز بھی تحریک انصاف کو جاتا ہے اور اس الیکشن میں عوام ووٹ بھی تبدیلی کے لئے استعمال کر کے کرپٹ حکمرانوں کو احتساب کر ینگے ، انہوں نے کہا کہ 11مئی تحریک انصاف کی جیت کا دن ہو گا اور عوام کے لئے نئی صبح لیکر آئے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات معاشی انقلاب فورس یونین کونسل کنجاہ کا قیام عمل میں لایا گیا
گجرات (جی پی آئی)گجرات معاشی انقلاب فورس یونین کونسل کنجاہ کا قیام عمل میں لایا گیا ، پرہجوم پریس کانفرنس میں عمر مسعود فاروقی نے ممتاز قانون دان چوہدری ندیم کنجاہی کو متفقہ طور پر صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا ، اس موقع پر کنجاہ سے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سولر انرجی اور ویسٹ مینجمنٹ کے پراجیکٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ، اپنی مدد آپ کے تحت کام کیا جائیگا ، کنجاہ کی صحافی برادری اور معززین نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر طارق سلیم نے صرافہ بازار ، محمدی بازار، مدینہ بازار کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی )امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 105 چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ ، امیدوار حلقہ پی پی 111ڈاکٹر طارق سلیم نے صرافہ بازار ، محمدی بازار، مدینہ بازار کا دورہ کیا۔ حاجی حبیب اللہ صراف ، سیٹھ محمد بشیر ، صفدر وڑائچ۔ جاوید بٹ ہمراہ تھے۔ صرافہ بازار محمد ی بازار ، مدینہ بازار کے تاجروں نے چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر طارق سلیم کا زبردست استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے بازار پھولوں کی پتیوں سے سرخ ہوگے ۔ تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت کے رہنما نے کہا قومی دولت لوٹنے والے اخبارات سے کروڑں کے اشتہارات، ہیلی کاپٹر سے پمفلٹ گرانے والے بھوک افلاس ، غربت کی ماری قوم سے سنگین مذاق کررہے ہیں۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہزاروں کنال میں رہائش رکھنے والے خادم اعلیٰ ہوں یا اسلام آبا اربوں روپے کی مالیت کے محل میں تبدیلی اور انقلاب کی بات کرنے والے انقلاب خاں یہ تبدیلی نہیں لاسکتے ۔ دیانتد دار قیادت ہی قوم کے مسائل حل کرسکتی ہے جماعت اسلامی کراچی کا میئر عبدالستار افغانی اڑاھائی مرلے کے فلیٹ میں ساری زندگی گزار کر دنیا سے چلاگیا۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سید منور حسن ٤ مرلے کے گھر میں رہائش بذیر ہیں ۔ مگر کبھی اس کا اظہار خود نہیں کرتے ۔ آ ج قوم کی لوٹی ہوئی دولت اور نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول کر غریب آدمی ایمان و ضمیر کے خریدار منہ کی کھائیں گے۔ 11مئی ترازو کی کامیابی کا دن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسپکٹر محمد توصیف کی مدعیت میں مقدمہ وقوعہ میں زخمی ہونے والے خالد اور اویس کے خلاف درج کرلیا
گجرا ت(جی پی آئی)پولیس تھانہ سول لائن گجرات نے گزشتہ روز دیرینہ دشمنی کی بناء پرمحلہ مسلم آباد میں قتل ہونیوالے تین افراد کے خلاف انسپکٹر محمد توصیف کی مدعیت میں مقدمہ وقوعہ میں زخمی ہونے والے خالد اور اویس کے خلاف درج کرلیا ہے زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے یاد رہے کہ اس فائرنگ کے دوران ایک راہگیر حماد رفیق بھی ہلاک ہوگیا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا، شہری سراپا احتجاج بن گئے
گجرا ت(جی پی آئی)گجرات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا ‘شہری سراپا احتجاج بن گئے ‘گجرات شہر اور گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے تجاوز کرگیا بجلی جانے سے پانی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مساجد میں وضو کرنے کے لئے بھی پانی نہیں ہے شہریو ں نے حکومت پنجاب سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتفاق کمیٹی دھمہ ملکہ کا الیکشن 2013کے سلسلہ میںاکٹھ ‘اکٹھ میں چالیس گھروں کے سربراہان نے شرکت کی
گجرات (جی پی آئی) اتفاق کمیٹی دھمہ ملکہ کا الیکشن 2013کے سلسلہ میںاکٹھ ‘اکٹھ میں چالیس گھروں کے سربراہان نے شرکت کی اور متفقہ فیصلہ کیا کہ حالیہ الیکشن میں اتفاق رائے سے ٹھیکیدار ملک جاوید اقبال اعوان ‘سابقہ کونسلر اور ملک آصف اعوان صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کو بھر پور اعتماد کا یقین دلایا اور چیئر مین کمیٹی خادم حسین مسکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میری یہ خواہش تھی کہ اپنی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کروں جو پانچ سال مسلسل جدوجہد کے بعد آج اللہ پاک کے فضل وکرم سے کامیاب ہوا ہوں اور آج کے بعدانشاء اللہ ہمارا جینا مرنا ٹھیکیدار ملک جاوید اقبال اعوان اور ان کی برادری کیساتھ ہوگا اور ان کے فیصلے ہمارے فیصلے ہونگے اکٹھ میں ٹھیکیدار محمد الیاس ‘الیاس انجم ندیم حنیف جمشید حنیف محمد حنیف محمد اصغر محمد اعظم محمد فاضل مبشر مظہر حسین منظور حسین عبدالمناف ماسٹر آفتاب ماسٹر نذیر ‘ندیم عباس ‘ظہیر عباس ‘محمد حسین ‘فضل حسین ‘طالب حسین قصاب ‘منیر شاکر ‘پرویز اقبال ‘خالد حسین ‘محمدبوٹا ‘حاجی نور احمد غفاری ‘عبدالقیوم ‘حاجی عبدالرئوف ‘عبدالغفور ‘حاجی محمدحنیف ‘محمد ا قبال ‘نور حسین ‘مہندی خان ‘ذوالفقار بھٹو ‘عنصر مہندی ‘غالب حسین ‘غفور مہندی ‘جاویدصدیق ‘مہندی صدیق ‘صوبیدار صفدر حسین ‘صابر حسین ‘صدیق ‘غالب حسین ‘طالب حسین کے علاوہ کمیٹی کے عہدیداران وممبران نے شرکت کی ‘اس موقع پر ملک جاوید اقبال اعوان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ نے میرے کندھوں پر ذمہ داری سونپی ہے اللہ پاک مجھے ایمانداری سے اس کو پورا کرنے کی ہمت اور طاقت دے میں اور میری آنیوالی نسل آپ کے اس فیصلے کے مشکور و ممنون رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکوال کے رہائشی ریلوے کلرک کی تین بیٹیاں عرصہ 14برس سے ریڑھ کی ہڈھی اور حرام مغز کی پراسرار بیماری میں مبتلا
گجرات (جی پی آئی )ملکوال کے رہائشی ریلوے کلرک کی تین بیٹیاں عرصہ 14برس سے ریڑھ کی ہڈھی اور حرام مغز کی پراسرار بیماری میں مبتلا وسائل نہ ہونے کی وجہ سے والد علاج کروانے سے قاصر معلوم ہوا ہے کہ ملک وال کے رہائشی محلہ مصطفی آباد کے ریلوے کلرک محمد اشرف صابری کی تین بیٹیاں 6سالہ ردا سائقہ نو سالہ فحرین صدف اور چودہ سالہ سحرش پیدائشی طور پر اس پر اسرار بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زندگی سے مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں تینوں بہنیں بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے ‘کھانے پینے اور اٹھنے بیٹھنے سے قاصر ہیں جبکہ ان کے والد کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ ان تینوں بیٹیوں کا علاج معالجہ کروا سکیں بارہ ہزار روپے تنخواہ پانیوالے ریلوے کلرک محمد اشرف صابری نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ڈاکٹروں کے بقول اس بیماری کا علاقہ پاکستان میں نہیں آلبتہ انگلینڈ ‘کینڈا ‘اسٹریلیا میں اس بیماری کا علاج کیا جاتا ہے ان ممالک میں جانے کیلئے نہ ہی میرے پاس خطیر رقم ہے اورنہ ہی وسائل ہیں محمد اشرف نے بتایا کہ میرے ٹول سات بچے جن میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے بالکل ٹھیک ہیں جبکہ یہ تین بچیاں پیدائشی طورپر معذور ہیں یہ تینوں بچیاں پیدائش کے دو ماہ بعد اس پر اسرار مرض میں مبتلا ہوگئی ہیں پورے پاکستان میں ان کے علاج معالجہ کیلئے دھکے کھاتا رہا مگر ان کا علاج نا ممکن ہے محمد اشرف نے مزید بتایا کہ میں پہلے ریلوے کے کواٹر میں رہائش پذیر تھا ریلوے کی بجلی بار بار منقطع ہونے کے بعد میں نے ایک مکان کرایہ پر لے رکھا ہے جہاں میرا گزارا نا ممکن ہے محمد اشرف صابری نے پاکستان بھر کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بچیوں کے علاج معالجہ کیلئے میری مالی مدد کرے اللہ تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحاج محمد افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا کا ڈھکی بازار قلعہ شمالی جنوبی ، یو سی 55 میں تاریخی جلسہ
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 105 کے امید وار الحاج محمد افضل گوندل اور امید وار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا کا ڈھکی بازار قلعہ شمالی جنوبی ، یو سی 55 میں تاریخی جلسہ ، سینکڑوں معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا ، اور زبردست گل پاشی کی ، الحاج افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا کو پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا گیا ۔ جلسہ کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف کے یو سی 55 ، عامر خان ، مرزا سجاد بیگ ، مرزا عثمان بیگ، حماد الحسن صدر یو سی 54 و دیگر عہدیداران نے کیا ۔ جبکہ چاچا کرکٹ ، عرفان سلیم بٹ ، چوہدری یار محمد جوڑا ، چوہدری خالد جاوید جوڑا ، مہر عبد الرزاق،محسن جاوید بٹ ، مرزا اقبال بیگ ، شیخ سلیمان ، گلزار احمد صدیقی ، نومی جوڑا،ذیشان گوندل ، شہباز گوندل ا و د یگر پارٹی کارکنان، ISF کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بلال بٹ نے سر انجام دیئے ۔ اس جلسہ میں چوہدری سرور جوڑا مرحوم کے حق میں بھی نعرے بازی کی گئی ، جس پر چوہدر ی سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ ڈھکی والوں نے ہمیشہ چوہدری سرور جوڑا سے محبت کی ہے اور انہوںنے مجھے جو پیار دیا ہے انشاء اللہ تعالیٰ میں کامیابی کے بعد بھر پور خدمت کر ونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوسی 49میں چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت میں شاندار اکٹھ کا اہتمام کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)یو سی 49 میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری ظہیر اکرم ، حمزہ سعید ، افضال گوندل ، محمد بابر کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے امید وار الحاج محمد افضل گوندل اور پی پی 111 کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت میں شاندار اکٹھ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں چوہدری شوکت گوندل ، افضال گوندل ، چوہدری سعید الرحمن ، چوہدری سعید پڈا ، چوہدری افضال پڈا ، چوہدری علی رضا نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور 11مئی کو PTI کے امید واروں کو کامیاب کرانے کی مکمل حمایت کی ۔ الحاج افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا ، چوہدری افتخار سماں جب پڈے میں پہنچے تو انہیں سینکڑوں موٹر سائیکل سوار کارکنوں نے انکا استقبال کیا اور انہیں بگی میں سوار کر کے جلسہ گاہ میں لایا گیا ۔ اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ کارکنان عمران خان کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔ جبکہ الحاج افضل گوندل ، چوہدری سلیم سرور جوڑا اور چوہدری افتخار سماں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔تقریب میںچوہدری اختر جوڑا، چوہدری محمود اختر جوڑا ، چوہدری یار محمد جوڑا ، عرفان سلیم بٹ ، تنویر گل ، بلال بٹ ، بائو خالد ، شیخ عرفان شفیع ، ساجد صراف ، سعید پڈا ، افضال پڈا ، چاچا کرکٹ اور یو سی 49 کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرا ت پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے:چوہدری سلیم سرور جوڑا
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111 کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ گجرا ت پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے ۔ اور یہاں کے باسیوں میں ڈر ، خوف ختم ہو چکا ہے اور وہ 11 مئی کو پورے ضلع گجرات میں تحریک انصاف کے امید واروں کو کامیاب کرائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یو سی 55 قلعہ شمالی ڈھکی اور یو سی 49 پڈھے میں بڑے اعتماد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ قلعہ شمالی ڈھکی اور پڈے کے عوام نے فیصلہ ہمارے حق میں دیدیا ہے ۔ گجرات میں سونامی آچکا ہے جو لیٹرے سیاستدانوں کو بہاء کر لیجائیگا۔انہوںنے کہا کہ مخالفین آ کر ہماری کارنر میٹنگ دیکھ لیں جو کہ بڑے جلسوں کا روپ دھار رہی ہیں اور عوام اب تبدیلی اور نیا پاکستان چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ 11 مئی سے پہلے میرے مد مقابل امید وار ان میرے حق میں دستبرار ہو جائیں ۔اگر نہ ہوئے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں سب کی ضمانتیں ضبط کروا دونگا ۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ لاہور اور میانوالی تحریک انصاف کا قلعہ ہیں مگر وہ یہاں آ کر دیکھیں کہ گجرات در اصل پاکستان تحریک انصا ف کا قلعہ بن چکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ این اے 105 کے ووٹرز مجھے ووٹ دینے سے پہلے الحاج افضل گوندل کو ووٹ دیں کیونکہ الحاج افضل گوندل کی کامیابی سے ہی عمران خان وزیر اعظم بنیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ گجرات کے عوام الحاج افضل گوندل کو اتنے زیادہ ووٹ دیں کہ انہوں حلقہ پی پی 110 میں جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے ۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ مخالفین نے گجرات میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہو کر ہمارے بینرز ،پینا فلیکس پھاڑنا شروع کر دیئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر کسی نے ہمارے کارکنوں کو کچھ کہا تو انکا انجام برا ہو گا ۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ میرے حلقہ کی عوام مجھے کامیاب کرائیں انشاء اللہ تعالیٰ میں اپنے والد مرحوم چوہدری سرور جوڑا کی طرح خدمت کرتا رہونگا ۔ انہوںنے کہا کہ میں اتنی خدمت کرونگا کہ اہل گجرات چور ، لیٹرے ، ڈاکوئوں کو ووٹ دینا چھوڑ دینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر تھانہ ، اسلحہ ، پٹواری کلچر کا خاتمہ کریگی :الحاج محمد افضل گوندل
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 105 کے امید وار الحاج محمد افضل گوندل نے قلعہ شمالی ڈھکی یو سی 55اور پڈے یو سی 49میں انتخابی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر تھانہ ، اسلحہ ، پٹواری کلچر کا خاتمہ کریگی اور کرپٹ لوگوں کا احتساب کیا جائیگا اور لیٹروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائیگی ۔ پی پی 110 اور پی پی 111 کے لوگوں کا شعور بیدار ہو چکا ہے ۔ 11مئی کو گجرات سے تبدیلی کی ہوا پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور انشاء اللہ تعالیٰ عمران خان بر سر اقتدار آ کر ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائیں گے ۔ اور قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام نے ملک بچانے کیلئے تحریک انصاف کو کامیاب بنانا ہے ۔ چوہدری افتخار سماں امید وار حلقہ پی پی 110 نے کہا کہ عمران خان ایک سچا لیڈر ہے ۔ وہ اس ملک کے عوام کا درد سمجھاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آج گجرات میں ہر جگہ پر تحریک انصاف نظر آ رہی ہے ۔ لوگ نیا پاکستان چاہتے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل سینئر نائب صدر عرفان سلیم بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان 11مئی کو عمران خان کے بازو بن جائیں ۔ کراچی سے خیبر تک سونامی آ رہا ہے ۔ پڈا میں سعید پڈا ، افضال پڈا کی شمولیت سے پی ٹی آئی یو سی 49 میں مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔ تنویر گل نے کہا کہ گجرات والے چوہدری سلیم سرور جوڑا کو کامیاب کروا کے چوہدریوں کو دی ہوئی سیٹ واپس لیں گے ۔ افضل گوندل ، سلیم سرور جوڑا ، افتخار سماں متحد ہو کر اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ غلط پروپیگنڈا کرنے والے ناکام ہونگے ۔ چوہدری سعید الرحمن نے کہا کہ ہم نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا ۔ تحریک انصاف کا ساتھ ڈنکے کی چوٹ پر دینگے ۔ آج ہمیں سلیم سرور جوڑا کے والد چوہدری سرور جوڑا مرحوم یاد آ رہے ہیں ۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا ، چوہدری سرور جوڑا مرحوم کی تصویر ہیں ۔ اور ہم انہیں کامیاب کروائینگے ۔ چوہدری شوکت گوندل ، چوہدری ارشد گوندل ، چوہدری سعید پڈا ، نے اعلان حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پڈا فیملی اور یو سی 49کے سینکڑوں معززین پی ٹی آئی کے امید واروں کو کامیاب کرائینگے ۔ چاچا کرکٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گجرات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا سیلاب آ چکا ہے ۔ اور یہاں جوش و خروش دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ افضل گوندل ، سلیم سرور جوڑا ، افتخار سماں کامیاب ہو چکے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمود جوڑا نے امید وار حلقہ پی پی 111 کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کیا
گجرات (جی پی آئی)چوہدری محمود جوڑا نے پاکستان تحریک انصاف کے امید وار حلقہ پی پی 111 کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ اور کہا ہے کہ انکی کامیابی سے جوڑا خاندان اور گجرات کی عزت میں اضافہ ہو گا ۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا مرحوم سرور جوڑا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور ہمیں انہیں کامیاب کرائینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عادووال کی دو بڑی برادریوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا
گجرات(جی پی آئی)عادووال کی دو بڑی برادریوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اور ان کی ن لیگ میں شمولیت سے ہمارا دھڑا اور بھی مضبوط ہو گیا ہے چوہدری پرویز مہدی تفصیلات کے مطابق عادووال کی دوبڑی برادریوں کھوکھر اور جلالپوری برادری نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ اور حلقہ پی پی 112چوہدری اشرف دیونہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے اس موقع پر چوہدری محمد رفیع (سابق ناظم یوسی عادووال ) ،مظہر اقبال نواز، چوہدری شہزاد دیونہ ، چوہدری نواز ، چوہدری احمد خاں ، چوہدری اقبال ، چوہدری رزاق ، چوہدری پرویز مہدی ، چوہدری شبیر ، چوہدری قیصر ، چوہدری منور حسین ، چوہدری تبریز مہدی ، چوہدری اختر میلو، شہباز بیگ ، چوہدری اللہ دتہ کھٹانہ ، چوہدری غلام محی الدین ،چوہدری غلام مصطفی ، چوہدری عدالت خاں بجاڑ، ارشد بٹ ، اصغر بٹ ، افضل بٹ ، مرزا انور بیگ ، چوہدری وقار نبی ، چوہدری نواز (سابق چیئرمین یوسی عادووال ) چوہدری اسلم ، چوہدری اجمل میراں ، چوہدری امتیاز ، چوہدری رضوان ، میاں عابد (سابق نائب ناظم یوسی عادووال ) مہر آصف سماجی ، سرور ٹھیکیدار ، محمد عارف رحمانی ، اکرم رحمانی ، اشرف بٹ ، زبیر رحمانی ، سلیمان ، مہر رفاقت ، ڈاکٹر نوید عالم ، چوہدری مصطفی باگڑی ، چوہدری یاسر ، افضال احمد ، آفتاب احمد ودیگر موجودتھے ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز مہدی اور تبریز مہدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عادووال کی دونوں بڑی برادریوں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان خوش آئند ہے اور ان کی شمولیت سے ہمارا دھڑا اور بھی مضبوط ہو گیا ہے اور انشاء اللہ آج کے اکٹھ نے مسلم لیگ ن کے امیدواران کی کامیابی کا بھی فیصلہ سنادیا ہے۔