گجرات کی خبریں 8.05.2013

پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے

گجرات (جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے ، اور انشاء اللہ آئندہ حکومت بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی پی 111زاہد حسین سلیمی نے گزشتہ روز مہر بلال اجمل شیرانی کی طرف سے منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں بڑا خوش قسمت انسان ہوں کہ میری پارٹی کے ساتھیوں کے ساتھ ساتھ گجرات کی دوسری بڑی اکثریتی برادریاں بھی میرا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑ رہی ہیں ، میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ورکر ہوں ، پاکستان پیپلز پارٹی اور چوہدری احمد مختار نے ایک ورکر کو ٹکٹ دیکر ورکروں میں نیا ولولہ اور جوش و خروش پیدا کر دیا ہے ، آج مجھے ٹکٹ ملا ہے ، تو انشاء اللہ کل کسی اور ورکر کو بھی ٹکٹ ملے گا آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ چوہدری جمشید اقبال نے کہا کہ زائد حسین سلیمی ہمارا بھائی ہے ، پڑھا لکھا اور دیانتدار نوجوان ہے ، اس لئے ہم سب کا فرض ہے کہ اس کو کامیاب کروائیں تا کہ نئی قیادت ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے ، انجمن آرائیاں پنجاب کے نائب صدر و صدر انجمن تاجران مدینہ کراکری بازار چاہ ترہنگ روڈ گجرات مہر سعید انور سونی نے کہا کہ تمام برادریاں مختلف اقسام کے پھول ہیں جو اکٹھی ہو کر ایک گلدستہ بن کر پاکستان کی شکل میں خوشبو بکھیر رہی ہیں ہم تمام برادریوں کے نمائندہ افراد کے مشکور ہیں جو ہماری دعوت پر آج کے جلسے میں شریک ہوئے ہیں اور زاہد حسین سلیمی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے سرپرست مہر بلال اجمل شیرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری سیاسی وابستگیاں اپنی اپنی جگہ لیکن برادری کے بزرگوں کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اپنے بھائی زائد حسین سلیمی کی الیکشن مہم اپنی الیکشن مہم سمجھ کر چلا رہے ہیں ، انجمن آرائیاں کے ممتاز راہنما سیاسی و سماجی شخصیت سیٹھ ندیم اشرف نے کہا کہ آرائیں برادری کے تینوں دھڑوں نے جس دن سے زائد حسین سلیمی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے تمام سیاسی پارٹیوں اور ان کے امیدواروں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ، الیکشن میں حصہ لینا ہر برادری ہر پارٹی کے ہر فرد کا حق ہے اور اب گجرات کے شہری مسلسل مخصوص امیدواروں کی شکلیں دیکھ دیکھ تنگ آ چکے ہیں اور وہ اب نئے چہروں اور نوجوان قیادت کی سپورٹ کر رہے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز راہنما چوہدری عبدالقدیر آف چاہ مانڈا نے کہا کہ 11مئی کو تمام دوست احباب اپنے اپنے علاقوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹروں کو گھروں سے نکالیں اور ان کے ووٹ کاسٹ کروائیں ، جتنے زیادہ ووٹ کاسٹ کروائیں گے زاہد حسین سلیمی کی لیڈ اتنی ہی زیادہ ہو گی ، تقریب سے مہر شاہد افضل ، مہر محمد الیاس اور حافظ سلیمان نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں مہر محمد افضل ، مہر افتخار احمد ، چوہدری ندیم طفیل ، چوہدری افتخار شاہین ، مہر منیر احمد ، چوہدری رضوان دلدار ، حاجی مہر ممتاز احمد ، مہر ندیم عباس ، حاجی مہر صفدر ، چوہدری اشتیاق حسین آرائیں ، چوہدری بشیر احمد ، مہر نوید اختر ، مہر عابد لطیف ، شیخ عمران ، مہر راشد عطاری ، مہر اعجاز رسول ، حسنین سعید ، حسن سعید ، چوہدری محمد پرویز ، چوہدری شعیب نواز جابر جاوید ، مرزا عظیم ، مرزا عاشق حسین ، مہر یاسر ، مہر ارشد ، مہر ابراہیم ، سلطان گجر ، مہر اللہ دتا ، مہر احسان الٰہی ، مہر راحت رئوف ، مہر عابد لطیف ، چوہدری عمران شاہد چشتی القادری ، عبید اللہ ، خالد پرویز ، نعیم گجر ، عاشق پہلوان ، نوید مانڈا ، شریف مانڈا ، ذوالفقار بھٹو ، محمد ندیم ، سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، آخر میں میزبان مہر بلال اجمل شیرانی کی طرف سے ریفریشمنٹ بھی دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے عظیم فرزند ینگ جنریشن کے کمانڈر چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں حلقہ این اے 104میں انتخابی مہم پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے
گجرات (جی پی آئی)کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے عظیم فرزند ینگ جنریشن کے کمانڈر چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں حلقہ این اے 104میں انتخابی مہم پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے ، گزشتہ روز چوہدری حسین الٰہی نے اپنے کاروان کے ساتھ نصیب آباد شریف میں پیر سید حسین ظہور شاہ کی زیر صدارت جلسہ میں شرکت کی ، نت شرقی اور ترگڑی میں چوہدری محمد اصغر اور دیگر ساتھیوں کی طرف سے منعقدہ جلسہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جبکہ بھاگووال کلاں میں چوہدری افضل ملہی ، ٹھیکیدار مظہر اقبال نے جلسہ کروایا ، اور محلہ قادر آباد میں حاجی منیر ، حاجی بشیر و دیگر ساتھیوں نے اہتمام کیا ، دھاری وال میں حاجی انور نمبردار ، محلہ سلطان آباد میں حاجی محمد بشیر سابق ناظم ، چوہدری نذیر و دیگر نے جلسہ منعقد کروایا ، جبکہ بڑیلہ شریف میں بڑے بڑے جلسوں کا اہتمام کیا گیا ، چوہدری حسین الٰہی کے جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر امڈ آیا ، اور نوجوان لیڈر کو کامیابی کیلئے جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دی ، چوہدری حسین الٰہی کی بھرپور انتخابی مہم سے حلقہ این اے 104میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواروں کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے ، اور کامیابی کے اثرات نمایاں ہو گے ہیں ، چوہدری حسین الٰہی کی آمد سے لوگوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور بڑے بڑے مجموں میں چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری شفاعت حسین اور چوہدری شجاعت نواز اجنالہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عہد کیا ، چوہدری مسعود ، مرزا عمران بیگ ، چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ینگ جنریشن کے کمانڈر چوہدری حسین الٰہی کے حلقہ این اے 104کا دورہ
گجرات (جی پی آئی)ینگ جنریشن کے کمانڈر چوہدری حسین الٰہی کے حلقہ این اے 104کا دورہ ، مختلف علاقوں میں بڑے بڑے انتخابی جلسوں میں شرکت کی ، گزشتہ روز چوہدری حسین الٰہی کا نصیب آباد شریف ، نت شرقی ، ترگڑی ، بھاگووال کلاں ، محلہ قادر، دھاری وال ، محلہ سلطان آباد اور بڑیلہ شریف میں مثالی استقبال کیا گیا ، منوں پھول نچھاور کیے ، گھوڑا ڈانس کروایا گیا ، اور نوجوان لیڈر آمد پر بے حد خوشی کا اظہار کیا گیا اور چوہدری حسین الٰہی کو بہت بڑے قافلے کے ساتھ جلسہ گاہوں تک پہنچایا گیا ، چوہدری حسین الٰہی کی زبردست انتخابی مہم سے حلقہ این اے 104میں چوہدری وجاہت حسین ، صوبائی امیدوارن کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ، چوہدری حسین الٰہی کے قافلے میں چوہدری مسعود ، مرزا عمران بیگ ، چوہدری شمشاد شبر آف نت ، محمد شہزاد ، محمد عثمان ، چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ ، صحافی محمد سجیل خان شامل تھے ، جبکہ جلسوں میں پیر سید حسنین ظہور شاہ ، چوہدری اصغر ، چوہدری افضل ملہی ، حاجی منیر ، حاجی بشیر ، چوہدری نذیر، حاجی انور نمبردار و دیگر افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد شفیق جرال سابق منسٹر ایجوکیشن آزاد جموں و کشمیر اور چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس تحصیل برنالہ نے گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی)محمد شفیق جرال سابق منسٹر ایجوکیشن آزاد جموں و کشمیر اور چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس تحصیل برنالہ نے گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کی ، اور ضلع گجرات میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کی انتخابی مہم کے حوالہ سے بریفنگ دی ، چوہدری شجاعت حسین نے محمد شفیق جرال کی پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کیلئے خدمات کو سراہا ، محمد شفیق جرال نے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ضلع گجرات کا انتخابی دورہ کیا ، گزشتہ روز یونین کونسل 53محلہ باغ باوا ، جلالپور جٹاں ، قلعدار ، باہروالی ، سرائے عالمگیر و دیگر علاقوں کا ڈور ٹو ڈور دورہ کیا ، لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے منشور سے کام کیا ، حلقہ کے لوگوں نے محمد شفیق جرال کی قیادت میں مسلم لیگی امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عہد کیا ، اس موقع پر محمد شفیق جرال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم ہی ملک و قوم کی احسن انداز کے ساتھ نمائندگی کر سکتی ہے ، عوام ان کے دست و بازو مضبوط کریں ، سابق ناظم راجہ محمد سکندر ، سابق ناظم راجہ محمد رشید جرال ، سابق کونسلر راجہ محمد عارف بھی ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم حلقہ این اے 104میں تعمیر و ترقی کے کام کرواتے رہے اور مخالفین ہمارے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے
گجرات (جی پی آئی)ہم حلقہ این اے 104میں تعمیر و ترقی کے کام کرواتے رہے اور مخالفین ہمارے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے ، ہم گھبرانے والے نہیں ، عوامی فلاحی کاموں کو کامیابی کے بعد پہلے سے زیادہ جوش و جذبہ کے ساتھ مکمل کروائیں گے ، سوئی گیس ، بجلی ، تعلیم اور بے روزگاری کے گھمبیر مسائل کو صرف چوہدری وجاہت حسین ہی حل کروانے کی صلاحتیں رکھتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار چوہدری حسین الٰہی نے کیا وہ گزشتہ روز بڑیلہ شریف ، نصیب آباد ، نت شرقی ، ترگڑی ، بھاگووال کلاں ، محلہ قادر آباد ، دھاری وال ، محلہ سلطان آباد میں بڑے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 104میں ہر گھر کے فرد کو نوکریاں دینگے ، تعلیم کو عام کرنے کیلئے اقدامات کرینگے ، اگر انسان تعلیم یافتہ ہو گا ، تو روٹی کپڑا اور مکان کے حصول کیلئے محنت کر سکے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم مخالفین کے تمام پراپیگنڈوں کا جواب کارکردگی سے دینگے ، انشاء اللہ عوامی طاقت سے ہمارے خاندان کو عوامی خدمت سے روکنے کی تمام کوششیں سازشیں ناکام ہو جائیں گی ، چوہدری حسین الٰہی نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 104کو پورے پاکستان کا خوبصورت علاقہ بنائیں گے ، بزرگوں کی دعائیں ، نوجوانون کا ساتھ چاہیے تو دنیا کی کوئی طاقت گجرات کو تبدیل اور ماڈل بنانے سے نہیں روک سکتی ، انہوں نے کہا کہ برادری ازم کا نعرہ لگانے والے لوگوں کو تقسیم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں ، ہم سب پاکستانی ہیں ، سب کو متحد ہو کر مخالفین کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے ، انشاء اللہ آئندہ 5سالوں میں حلقہ این اے 104کے کسی علاقہ میں کوئی ایک بھی عوامی مسئلہ باقی نہ رہے گا ، لوگوں کے تمام گلے شکوے دور کردینگے ، چوہدری سعادت نواز اجنالہ سابق تحصیل ناظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ لوگوں کے مسائل حل کروائے ہیں دونوں کا حقدار صرف مسلم لیگی امیدواران ہیں ہم حلقہ کے عوام کی احسن انداز سے نمائندگی کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوسی 50،51،55اور مختلف یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 105چوہدری مبشر حسین ان کے بھائی چوہدری اظہر حسین اور PP111کے امیدوار حاجی عمران ظفر نے کارنر میٹنگوں
گجرات (جی پی آئی)یوسی 50،51،55اور مختلف یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 105چوہدری مبشر حسین ان کے بھائی چوہدری اظہر حسین اور PP111کے امیدوار حاجی عمران ظفر نے کارنر میٹنگوں اور انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5سال میں PPPاور چوہدری برادران جو گجرات کی عزت کے رکھوالے بھی ہیں اور اپنے سابقہ دور حکومت میں چھوٹے وزیراعظم بھی تھے آج گجرات میں یہ دونوں پارٹی گجرات کی اسی عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے نئے روپ نئے ڈرامے کر کے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں ، اور ساتھ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ووٹ دو گجرات کی عزت کا سوال ہے ، اب گجرات کی عوام ہی آپ سے پوچھ رہی ہے کہ اس وقت گجرات کی عزت کہاں تھی جب آپ نے کہا کہ ہم مشرف کو 10بار بھی صدر دیکھنا چاہتے ہیں ، اور اسی کے ساتھ ملکر لال مسجد پر حملہ کروایا تھا اور جامعہ حفصہ کی بچیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ، چوہدری مبشر اور حاجی عمران ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11مئی کو گجرات کی عوام خود فیصلہ کرے گی کہ گجرات میں آپ کا واسط ہے یا ہمارا ، اس موقع پر مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ثناء اللہ بٹ نے کہا کہ گجرات کی عوام گواہ ہے کہ اس پانچ سال کے دور میں حاجی ناصر اور حاجی عمران ظفر نے ہی ماڈل بازار ، صوفی ہوٹل کے ساتھ بڑے نالے پر سڑک تعمیر اور صوبائی حکومت کی گرانٹ سے گجرات میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہاں دوسرے شہروں میں 11مئی 2013ء کے الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے
گجرات (جی پی آئی)جہاں دوسرے شہروں میں 11مئی 2013ء کے الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے ، وہاں گجرات میں بھی الیکشن مہم پر مسلم لیگ ن 105کے امیدوار چوہدری مبشر حسین ، چوہدری برادران ، تحریک انصاف کی طرف سے الحاج محمد افضل گوندل ، مسلم لیگ ق کی طرف سے چوہدری پرویز الٰہی ، چوہدری وجاہت حسین ، PPPکی طرف سے این اے 105چوہدری احمد مختار ، جماعت اسلامی کی طرف سے چوہدری انصر دھول ، خاموش عوامی اکثریت چوہدری وقار نادر جوڑا اور دیگر آزاد امیدواران کے ساتھ ساتھ امیدوار برائے صوبائی ، اسمبلی ، حاجی عمران ظفر ، تحریک انصافچوہدری محمد سلیم سرور جوڑا ، مسلم لیگ ق میاں عمران مسعود ، چوہدری شفاعت حسین ، زاہد حسین سلیمی ، ڈاکٹر طارق سلیم اور دیگر امیدواران نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے ، اور یہ تمام امیدواران دن رات مختلف یونین کونسلوں ، گرد و نواح گائوں ، گلی ، گلی ، محلے ، محلے میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کر رہے ہیں جبکہ ان کے تمام سپورٹروں نے اپنے تمام کاروباری مصروفیات چھوڑ کر اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ روز ضلع گجرات کی مختلف برادریوں اور یونین کونسلوں کے ممبران اور ممتاز شخصیت نے حاجی ناصر محمود اور حاجی عمران ظفر سے خصوصی ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی)گزشتہ روز ضلع گجرات کی مختلف برادریوں اور یونین کونسلوں کے ممبران اور ممتاز شخصیت نے حاجی ناصر محمود اور حاجی عمران ظفر سے خصوصی ملاقات کی ، اور PPP، ق لیگ اور تحریک انصاف کو چھوڑ کر گجرات سٹی اور گرد و نواح میں مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، حاجی عمران ظفر کے عملی کاموں کو سراہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی اور کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کو تباہ کرنے میں PPPاور چوہدری برادران کا اہم کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار اور چوہدری برادران کو 5سال میں اللہ پاک نے اتنا اچھا موقع دیا تھا ، لیکن انہوں نے اپنے شہر جس میں آج ہر ووٹر کے پاس ووٹ حاصل کرنے کیلئے واسطے دے رہیں ہیں اگر گجرات کے لئے کوئی اچھے کارنامے کیے ہوتے تو آج ہر ووٹر خود ان کے پاس جاتا ، ضلع گجرات اور سٹی کے ان تمام ممتاز شخصیت نے مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ثناء اللہ بٹ کے کاموں اور ان کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 11مئی کو ہم خود بھی اور اپنے تمام ووٹروں کو ساتھ لے جا کر این اے 105کے امیدوار چوہدری مبشر حسین اور پی پی 111کے امیدوار حاجی عمران ظفر کو شیر پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے اور اللہ کی مہربانی سے اس دفعہ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ضرور ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن 2013 ، 11مئی کے انتخابات کی تاریخ قریب آتے ہی سیاسی صورتحال مختلف ڈرامائی انداز میں تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہے

گجرات (جی پی آئی)الیکشن 2013 ، 11مئی کے انتخابات کی تاریخ قریب آتے ہی سیاسی صورتحال مختلف ڈرامائی انداز میں تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہے ، مختلف پارٹیوں کے امیدوار اندر کھاتے اپنے سپورٹروں کے ہمراہ مختلف برادریوں ، تاجروں ، فیکٹری والوں ، صنعتکاروں اور مختلف شخصیت کے راستے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں ، جبکہ این اے 105چوہدری مبشر حسین اور PP111کے امیدوار حاجی عمران ظفر کی کامیابی کے ایثار PPPاور ق لیگ دھڑوں میں تقسیم اور ق لیگ کی آپس کے اختلافات کی وجہ سے لوگوں PPPاور ق لیگ کو چھوڑ کر حاجی ناصر محمود اور حاجی عمران ظفر کی اچھائی اور ان کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ان کی کامیابی نظر آ رہی ہیں ، پیپلز پارٹی بھی دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔