گجرات کی خبریں 15/01/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات(جی پی آئی ) چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ محمد اعجاز غفاری ‘ محمد اشفاق غفاری ‘ نواز غفاری اور محمد فیاض کے والد محترم غلام حسن غفاری کا پہلا سالانہ ختم پاک 17جنوری بروز ہفتہ صبح نو بجے جامع مسجد غوثیہ محلہ نور پور پڈھے میں منعقد ہوگا ‘ ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی خصوصی خطاب کرینگے ۔ جبکہ خصوصی صاحبزادہ قاضی رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمندہ شریف و آوان شریف کرینگے ۔ ممتاز عالم مشائخ کی شرکت متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) رانا مشرف علی ناز اپنی ذات میں انجمن کی حیثیت رکھتے تھے ‘ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی رانا مشرف علی ناز کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رانا مشرف علی ناز ہمیشہ ہر کام میں آگے رہتے تھے’ اُن کی وفات سے بہت بڑا خلاء پیدا ہوا ہے ‘ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سکیورٹی کا شاندار انتظام کلوز سرکٹ کیمرے 2003ء میں نصب کئے گئے تھے ‘ ان خیالات کا اظہار پرنسپل دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس طلباء کی حفاظت کیلئے اقدامات کر رہا ہے ‘ اور ہر سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ‘ مسلح گارڈز کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ تمام سٹاف اور سکیورٹی سٹاف کو خصوصی کارڈز جاری کئے گئے ہیں ‘ تمام عملہ و بچے سکینر کے مانیٹرنگ کے بعد آتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات کے تمام سرکاری سکولز اور کالجز میں سکیورٹی انتظامات مکمل ‘ طلباء و طالبات کی سو فیصد حاضری ‘ علم کی شمع جلانے میں کسی دھمکی پروانہ نہیں ‘ علم کی روشنی حاصل کر کے دہشتگردوں کو ناکام بنائیں گے ‘ اساتذہ اور طلباء وطالبات کا عزائم ‘ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں طلباء و طالبات کے تحفظ کیلئے تمام سرکاری سکولز و کالجز میں سکیورٹی انتہائی فل پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ اور کلاسوں میں پڑھائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما چوہدری اجمل علی خاور ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں حکومت ناکام کی کوئی چیز موجود نہیں ‘ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے آج عوام کو نہ گیس نہ بجلی نہ ہی پانی جیسی بنیادی سہولیات میسر ہیں ‘ حکومت جوڈیشنل کمیشن ٹال مٹول کر رہی ہے ‘ پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو ضرور کہڑے میں لائے گی ۔ اور دھاندلی کے معاملے سے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹے گئی ۔ پاکستان تحریک انصاف نے صرف دہشت گردی کے معاملے حکومت کا ساتھ دیا ہے ۔ عوام میں آئے روز پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے کامیابی حاصل کرینگی اور حکومت بنائی گئی ۔ توانائی کے بحران کے حل کے دعویدار نے ملک کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر رکھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات اور گردونواح میں گیس اور بجلی کا بحران شدت اختیار کیا گیا ۔ شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ‘ ایل پی جی مہنگی ہونے کے باعث غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی ۔ حکومت کے بلند بالا دعوئوں کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کم تو نہ ہو سکی ‘ بلکہ گیس کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ۔ بعض علاقوں میں رات 12بجے کے بعد گیس کا توڑا سا پریشر زیادہ ہو سکتا ہے ‘ شہریوں حلقوں کا کہنا ہے تا ہم صبح ہونے سے پہلے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی ہے ۔ گیس کا انتہائی کم پریشر ہونے کی وجہ سے خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ‘ ملک کے حالات اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں انتہائی تشویش ناک بنتی جا رہی ہے ‘ تین ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کر کے عوام کے جذبات کو جیتا کر فتح حاصل کرنیوالے حکمرانوں نے دو سال میں کچھ نہ کیا ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ پہلے سے بھی زیادہ ہو رہی ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کوئلہ جو سال بھر 50روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا اور 80روپے فی کلو فروخت کیا جار ہا ہے ‘ یہی حال ایل پی جی فروخت کرنیوالے ڈیلروں کا ہے ‘ جو کئی گنا اضافی ریٹس سے سر عام فروخت کر رہے ہے ‘ جب کہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے ۔ شہری عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے وضاحت کی ہے کہ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کٹھالہ میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری پرویز الٰہی کے الزامات غلط اور حقائق کے برعکس ہیں۔ وضاحتی بیان میں انہوںنے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ و محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کٹھالہ کو سکیورٹی کے لحاظ سے اے کیٹیگری میںرکھا ہے اور وہاں حکومتی ہدایات کے مطابق سکیورٹی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سکول کی چار دیواری نہ ہونے کے حوالے سے بیان میں کو ئی صداقت نہیں ادارے کی چار دیواری کو آٹھ فٹ اونچا کرکے اس پر خار دار تار لگائی گئی ہے تاہم سکول کی 110فٹ دیوار خستہ ہونے کے باعث آٹھ فٹ اونچا کرنے کے قابل نہیں تھی جسے گرا کر فوری طور پر اسکی تعمیر شروع کر دی گئی اور گذشتہ روز اسے مکمل بھی کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں سی سی ٹی وی کیمرے پہلے ہی نصب کئے جا چکے ہیں ، سکیورٹی گارڈ تعینات اور میٹل ڈیٹکیٹر بھی فراہم کیا جا چکا ہے۔ انہوںنے واضع کیا کہ ضلعی انتظامیہ بلا تفریق تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے حکومتی ہدایات کے مطابق اقدامات کر رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ گیپکو سے مکمل تعاون کرے گی ، حکومتی ہدایات کے مطابق ضلعی حکومت کے محکمے پہلے ہی اپنے ذمہ واجبات جمع کر ا چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہور احمد چوہان سے بات چیت کے دوران کیا ۔ ایس ای گیپکو محمد ریاض اور ڈپٹی منیجر پبلک ریلشنز جہانگیر رانا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں بجلی چوروں کو پکٹرا گیا جنہیں بعدا زاں گیپکو نے ڈی ٹیکشن بل جاری کرکے نقصانات کی ریکور ی کی ۔ ڈی سی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بجلی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کے منصوبوں کے لئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی خصوصا نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے زمین ایکوائر کرکے گیپکو کو فراہم کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو گیپکو ظہور احمد چوہان نے گیپکو سے بھر پور تعاون پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو سراہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) حساس اداروں نے شہر میں واقع فروٹ منڈی کو سکیورٹی رسک قرار دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو تجویز دی ہے کہ فروٹ منڈی کو جلد از جلدشہر سے باہر منتقل کیا جائے۔ یہ تجویز ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلا س میں دی گئی جس کی صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کر رہے تھے جبکہ اس میں حساس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھرمیں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ حساس اداروں کے نمائندگان نے ڈی سی او کو بتایا کہ بتایا کہ شہر کے وسط میں واقع فروٹ منڈی میں بیشتر فروٹ چمن، فاٹا کے علاقہ جات ، کے پی کے اور بلوچستان سے ٹرکوں میں لوڈ ہو کر آتا ہے اور فروٹ لانیوالے ان ٹرکوں پر کام کرنیوالے مزدوروں کا تعلق بھی انہیں علاقہ جات سے ہوتا ہے ،یہ ٹرک اندورن شہر سے گذرتے ہیں شہر میں واقع منڈی میں سپلائی کرتے ہیں ۔ حساس اداروں کے نمائندگان نے ان خدشات کا اظہار کیا کہ فروٹ کے تاجروں یا لیبر کی آڑ میں شر پسند عناصر اپنی کاروائی کر سکتے ہیں لہذہ فروٹ منڈی کو بلا تاخیر شہر سے باہر منتقل کر دیا جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرو ٹ منڈی کی منتقلی کے لئے پہلے ہی اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں آڑھتیوں کے تعاون سے منڈی کی منتقلی کے عمل کو مزید تیز کیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) جمخانہ گجرات کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر و ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں سیکرٹری و اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، ممبران ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، اے سی گجرات میاں اقبال مظہر ،امجد فاروق، اعجاز وڑائچ، تیمور رفیق، چوہدری خرم ، پی ایس او ندیم بٹ نے شرکت کی۔ سیکرٹری جمخانہ گجرات کی تحریک پر مینجمنٹ کمیٹی نے جمخانہ کے لوگو، بلڈنگ ڈیزائن و انٹرنل لے آئوٹ پلان اور ممبر شپ کے قواعد و ضوابط کی اتفاق رائے سے منظوری دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گجرات جمخانہ کو سٹیٹ آف دی آرٹ انداز سے تعمیر کیا جائے گا اور اس میں ممبرا ن کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ جمخانہ گجرات کی جلد سے جلد تعمیر یقینی بنائی جائے گی ۔ اجلاس میں ممبران نے جمخانہ میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ڈاکٹر افشاں رباب نے گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 32گراں فروشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں جبکہ 37گراںفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے ہیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر نے شہر کے مختلف علاقوں اور نواحی علاقہ جات میں ایل پی جی کی دکانوں اور اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والوں کی اچانک چیکنگ کی اس دوران مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے پر محمد ناصر ، جاوید ، محمد نعیم ، محمد یوسف و دیگر پر مجموعی طور پر 35ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ارشد محمود ، صغیر احمد ، رمضان ، سمیع اللہ ، زاہد ، سلیم ، ندیم ، نواب دین ، نادر حسین وغیرہ 28گراں فروشوں کو اشیاء خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پران پر جرمانے عائد کر دئیے جبکہ 32گراں فروشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میڈم افشاں رباب نے ڈنگہ روڈ کھاریاں اور لالہ موسیٰ کا دورہ کیا ہے اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں چیک کیں جبکہ گراں فروشی میں ملوث ملک طارق ، ملک قمر جہانگیر ، ملک افضال، محمد امجد ، طالب حسین ، اعجاز احمد ، عاشق حسین ، عمران 23ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے گلیانہ روڈ جی ٹی روڈ پر شجر کاری اور سلاٹر ہائوس وغیرہ بھی چیک کیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ضلع میںتین روزہ انسداد پولیو مہم مکمل ہو گئی ہے اور محکمہ کی ٹیموں نے 4لاکھ6ہزار519بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر 98فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے جبکہ کسی وجہ سے پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم رہنے والے بچوں کو ویکسین پلانے کیلئے دو روزہ فالو اپ مہم آج ختم ہو گی ۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز حیدر نے بتایا کہ پہلے دن کے لئے 1لاکھ، 43ہزار 932بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھامحکمہ کی ٹیموں نے 140997بچوں کو حفاظتی قطرے پلا ئے ۔ دوسرے دن کیلئے حدف 138477مقرر تھا جن میں سے 135345بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے ۔جبکہ تیسرے دن مقرر ہ ہدف 132427میں سے 130177بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 38900بچے دستیاب نہ ہو سکے تا ہم ان میں سے 17610کو تلاش کر کے پولیو سے بچائو کے قطرے پلوا دئیے گئے ہیں اس طرح مقررہ ہدف 414836میں سے 406519بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا دئیے گئے ہیں ۔ انہوںنے بھر پور تعاون اور معاونت پر تمام سرکاری محکموں، علما کرام، این جی اوز اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فالو اپ مہم کے دوران باقی رہ جانے والے تمام بچوں کو کور کر لیا جائیگا۔ انہوںنے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کو کور کرنے کیلئے دو روزہ فالو اپ مہم آج سے شروع ہو گی ۔ شہری پولیو ویکسین سے محروم رہنے والے کسی بھی بچے کے بارے میں کنٹرول روم کے نمبر 9260013 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔
فوجی عدالت میں لائے جایں گے۔