حافظ آباد : قربانی کے بیل نے مالک کی جان لے لی

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد قربانی کے بیل نے مالک کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے اختر ٹاون کا رہائشی بیل کو چارہ ڈال رہا تھا کہ اچانک بیل بپھر گیا۔

جس نے مالک کو ٹکریں مار کر شدید زخمی کردیا۔بیل کی ٹکر سے زخمی ہونے والا بیل کا مالک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔