حافظ سعید کی سیلاب متاثرین کی مدد

Flood In Pakistan

Flood In Pakistan

پاکستان میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آیا جس نے پنجاب میں تباہی مچا دی۔ پنجاب میں جاں بحق افراد کی تعداد 240 ہو گئی’ 23 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ پنجاب میں سیلاب کے باعث 240 جاں بحق ہوئے ‘ آزاد کشمیر میں 64 ‘ گلگت بلتستان میں 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پنجاب میں 386’ کشمیر میں 129 گلگت بلتستان میں 26 افراد زخمی ہوئے اور 34 ہزار گھر تباہ ہوئے۔

دریائے چناب اور سندھ میں طغیانی کا زور ابھی تک نہیں ٹوٹا جس سے ڈیرہ غازی خان ، راجن پور ، علی پور، جتوئی، شہر سطان اور گھوٹکی کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ خان گڑھ میں دوئمہ حفاظتی بند ٹوٹنے سے سینکڑوں دیہات سیلاب کی زد میں آگئے، شجاع آباد میں بھی تین سو سے زائد بستیاں پانی کی لپیٹ میں آگئی ہیں اور چالیس مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں۔ دریائے چناب میں کٹائوکے باعث شہر سلطان کے کئی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں جبکہ ٹھٹھہ سیال، مراد آباد اور بھٹہ پور سمیت مظفر گڑھ کے درجنوں علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ڈیرہ غازی خان مین شیخانی کے مقام پر نالہ شوڑیا کا بند ٹوٹنے سے بھی وسیع علاقے زیر آب آیا ہے، راجن پور کے کئی دیہات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، سندھ میں سیلاب گھوٹکی میں کچے کے علاقوں رونتی، آندل سندرانی اور قادر پور کے مزید پندرہ دیہات میں داخل ہوگیا ہے، جبکہ زمین رابطہ منقطع ہونے کے باعث سینکڑوں افراد بھی پھنس کر رہ گئے ہیں۔

سیلاب آنے کے بعد جہاں حکومت، پاک فوج امدادکے لئے نکلی وہیں فلاحی ادارے بھی نکلے اور متاثرین کی امداد کی، یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔جماعة الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے بھی سیلاب آنے پر کارکنان کو فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایات دیں اور خود بھی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دور ہ کیا۔انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی،سیلاب زدہ علاقوں میں انہوں نے کہا کہ بارشی پانی سے ہٹ کر بھارت نے پاکستان پر آبی حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے سیلاب میں تیزی آئی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی بنیادوں پر ڈیم تعمیر کر کے پاکستان کو معاشی طور پر اپاہج بنانے کی خوفناک منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے۔ اس کی آبی جارحیت سے پاکستان کی زراعت وصنعت شدید خطرات سے دوچار ہے۔ انڈیانے لداخ میں ڈیم مکمل کر لیا تو اسلام آباد بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ جماعةالدعوة کے رضاکار سیلاب سے متاثرہ ہر علاقے میںامدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Flood

Flood

موٹر بوٹس کے ذریعہ سینکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔متاثرین کو انکے سامان اور مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ پکی پکائی خوراک ، صاف پانی اور دیگر اشیاء تقسیم کی جارہی ہیں۔ حکمران و سیاستدان باہمی اختلافات ترک کر کے سیلاب متاثرین کی مدد کا فریضہ سرانجام دیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہوا ہے جس سے شدید تباہی ہوئی ہے ۔لاکھوں لوگ امدادکے منتظر ہیں بھارتی فوج صرف اپنے فوجیوں کو بچانے میں مصروف ہے،کشمیری قوم سیلابی پانی میں تڑپ رہی ہے مگر بھارت سرکار کو ذرا بھی رحم نہیں آیا ۔پاکستان سے حافظ محمد سعید نے حریت رہنمائوں سید علی گیلانی اور شبیر احمد شاہ سے رابطہ کیا اور انہیں مصیبت کی اس گھڑی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔سید علی گیلانی نے حافظ محمد سعید کو بتایا کہ اس وقت لاکھوں کشمیری سیلاب کے نتیجہ میں گہرے پانیوں میں گھرے ہوئے ہیں اور گھروں کی چھتوں پر پناہ لئے امداد کے منتظر ہیں مگر بھارتی فوج صرف اپنے فوجیوں اور سیاحوں کو ریسکیو کر رہی ہے عام کشمیریوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔

ہم نے اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کے نمائندوں سے رابطہ کر کے انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا تھا کہ سیلاب کا پانی اترنے کے بعد شدید بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے آپ اس سلسلہ میں ہماری مدد کریں لیکن اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کے نمائندوں نے صاف طور پر کہا ہے کہ ہمیں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہم مجبور ہیں کچھ نہیں کر سکتے۔

Hafiz Mohammad Saeed

Hafiz Mohammad Saeed

انہوں نے بتایا کہ سرینگر سمیت دیگر علاقوں میںگھروں کی بالائی مزلیں مکمل طور پر پانی میں ڈوبی ہوئی ہیںاور گھر کی چھتوں پر پناہ لئے ہوئے ہیں مگر بھارت سرکار انتقامی جذبہ سے کام لے رہی ہے اسے صرف کشمیر کی زمین سے دلچسپی ہے وہ چاہتے ہیں کہ سارے کشمیری مر جائیں اور یہ زمین انکے پاس رہے۔اس وقت بہت گھمبیر صورتحال ہے۔بھارت سرکار اور اسکی فوج کشمیریوں کے ساتھ تعصب اور دشمنی والا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے سید علی گیلانی کو ہر ممکن مددو تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم کے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہمیں اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بھارتی فوج اور اسکے اداروں کی جانب سے سیلاب میں گھرے کشمیریوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلو ک کیا جا رہا ہے۔ہم بھارت کی مذموم حرکتوں کے خلاف ان شائ اللہ بھر پور آواز بلند کریں گے۔اللہ کی طرف سے آپ پر بہت بڑی آزمائش ہے۔ہم آپ کے لئے دعا بھی کریں گے اور ہر ممکن تعاون کی بھی کوشش کریں گے۔بھارت سرکار کو حافظ محمد سعید کاکشمیری رہنمائوں سے رابطہ،مقبوضہ کشمیر میں امداد کی پیشکش اور پھر پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کام اچھا نہیں لگا اور بھارت نے حافظ محمد سعید کے خلا ف ایک بار پھر بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کر دیا کہ حافظ سعید کو پاکستان کی جانب سے اسے ”کلین چٹ” دینا قابل مذمت ہے، پاکستان ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر متاثرین کو انصاف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ممبئی حملوں میں نامزدحافظ سعید کو کبھی بھی واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میںگرفتار نہیں کیا گیا، ان کی گرفتاری اس لئے عمل میں نہیں لائی گئی کیونکہ وہ ایک پاکستانی شہری ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا پاکستان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر واقعے کے متاثرین کو انصاف فراہم کرے۔

حافظ محمد سعید پنجاب اور آزاد کشمیر کے سیلاب زدگان کا دورہ کر رہے ہیں اور سیلاب زدگان کی مدد کر رہے ہیں،بھارتی الزامات پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید آزاد پاکستانی شہری ہیں اس لیے وہ ملک میں کہیں بھی آزادی سے گھوم پھر سکتے ہیں۔ حافظ سعید کے خلاف کوئی بھی کیس نہیں تو پھر مسئلہ کیا ہے۔ عدالتیں پہلے ہی حافظ سعید کو بے گناہ قرار دے چکی ہیں۔ جماعت الدعوة کی تنظیم فلاح انسانیت فائونڈیشن کے پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر کام کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عبدالباسط نے کہاکہ ہم سب جانتے ہیں کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف تباہ کن سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

میرے خیال میں پاکستان اور بھارت میں تمام امدادی تنظیمیں حکومت کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر کام کررہی ہیں اس لیے ہمیں اسے تنقید کی بجائے مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کے بیان پر اپنے سخت ردعمل میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمان سمبیت پترا نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بیان دیا ہے کہ حافظ سعید پر کوئی مقدمہ زیر سماعت نہیں اور وہ آزادانہ گھوم سکتے ہیں لیکن پاکستانی ہائی کمشنر کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ حافظ محمد سعید ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ سمبیت نے کہا کہ پاکستان کیلئے بھارت کا واضح پیغام ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اور پاکستان کو یہ بھی جاننے کی ضرورت ہے کہ دوطرفہ خوشگوار تعلقات کیلئے دہشت گردی سے پاک ماحول کو بہتر بنانا ہوگا۔جماعة الدعوة نے بھارت کی طرف سے حافظ سعید کے خلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی مہم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران انتہا پسند جماعت بی جے پی پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے یہ الزام تراشی کررہی ہے۔ جماعت الدعوة کے ترجمان نے کہا کہ بھارت بار بار کی الزام تراشیوں کے باوجود نہ تو پہلے اور نہ ہی اب کوئی ٹھوس ثبوت فراہم کر سکا ہے۔

Shahid Mehmood

Shahid Mehmood

تحریر: محمد شاہد محمود