حلیم عادل کے استعفے پر وفاقی وزیر علی زیدی کا طنز

 Ali Zaidi and Haleem Adil

Ali Zaidi and Haleem Adil

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) حلیم عادل شیخ کے تحریک انصاف کا عہدہ چھوڑنے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شخص ناگزیر نہیں ہوتا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ دنیا میں ان لوگوں سے قبرستان بھرے پڑے ہیں جو یہ سمجھتے تھے کہ دنیا ان کے بغیر نہیں چل سکتی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ اور نائب صدر علی جونیجو سمیت پی ٹی آئی کے پانچ عہدیدار پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔