ہملٹن: پانچ میچوں کی سیریز برابر ہو گئی

West Indies, New Zealand

West Indies, New Zealand

ہملٹن (جیوڈیسک) ہملٹن میں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے ذمہ دارانہ کھیل کا آغاز کیا۔

کرک ایڈورڈ نے 123 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ کپتان ڈوائن براو نے ٹوٹل میں 106 رنز کا اضافہ کیا۔ 364 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 160 پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

حریف ٹیم کے نکتا ملر نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوا۔