ہیڈ کوچ کیلیے وسیم اکرم آئیڈیل، سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا درست نہ ہو گا، جاوید میانداد

Javed Miandad

Javed Miandad

کراچی (جیوڈیسک) سابق بیٹسمین جاوید میانداد نے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلیے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کو آئیڈیل قرار دے دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا وسیم اکرم اور ہمارے دوسرے کھلاڑیوں کی مہارت سے فائدہ اٹھا رہی ہیں، وہ ان کے پلیئرز کی خامیاں دور کرنے کیلیے قیمتی مشورے دیتے ہیں، جب دوسرے ممالک فائدہ اٹھارہے ہیں تو پھر ہم خود کیوں اپنے سابق عظیم کرکٹرز کی مہارت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ اب جبکہ سرفراز نے بطور کپتان بہت کچھ سیکھ لیا ہے تو ان کو ہٹانا درست نہیں ہوگا۔