ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان کو ملائیشیا نے بھی ہرا دیا

Hockey World League

Hockey World League

جوہر بارو (جیوڈیسک) ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم ایک اور میچ ہار گئی، آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اب آخری پوزیشن سے بچنے کیلئے جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی۔ ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور نوبت یہ آگئی ہے کہ پاکستان ٹیم اب آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی۔

پانچویں پوزیشن کیلئے کھیلے جانے والے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے واحد گول شفقت رسول نے کیا،ساتویں پوزیشن کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا شکست کی صورت میں پاکستان ٹیم آخری نمبر پر آئے گی۔