ہاکی ورلڈ لیگ، پریکٹس میچ میں ارجنٹائن کی پاکستان کو شکست

Hockey

Hockey

ملائیشیا (جیوڈیسک) ملائیشیا ہاکی ورلڈ لیگ کے آغاز سے قبل کھیلے جانیوالے پہلے پریکٹس میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دیدی۔

جوہر باہرو میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو ایک صفر سے زیر کیا۔ دوسرے پریکٹس میچ میں کل گرین شرٹس کا مقابلہ جرمنی سے ہو گا۔ ہاکی ورلڈ لیگ انتیس جون سے شروع ہو گی۔

افتتاحی روز پاکستان کا ملائیشیا سے مقابلہ ہو گا۔ دیگر گروپ میچز میں تیس جون کو پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ اور دو جولائی کو جنوبی افریقا سے ہو گا۔ لیگ کی ٹاپ تین ٹیمیں آئندہ سال ہالینڈ میں ہونیوالے ہاکی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر جائیں گی۔