چھٹی پاور جنریشن کانفرنس 9 اپریل کو منعقد ہوگی

کراچی : ملک میں بڑھتے ہوئے توانائی کے بحران، پاور جنریشن صنعت کی ترقی ٹکنالوجی ، توانائی کے متبادل وسائل، کوئلے کے ذخائر سے بجلی کی پیدوار ، بجلی کے بحران کے حل ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک روزہ چھٹی پاور جنریشن کانفرنس 9 اپریل کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد نعیم قریشی نے بتایا کہ اس کانفرنس کا اہتمام انرجی اپ ڈیٹ ،متبادل توانائی بورڈ، وزرات بجلی وپانی اور رینویل انرجی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے کیا جارہاہے ۔کانفرنس سے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ سندھ زبیر موتی والا ، متبادل توانائی بورڈ کے سربراہ عارف علائو الدین ، ہمدرد یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم اے خان۔

جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر ٹلوکلینر ، سکریٹری تھرکول اعجاز علی خان، ایم ڈی تھر کول انڈر گرائونڈ کول پلانٹ ڈاکٹر شبیر احمد، صدر کراچی چیمبر ہارون اگر، عرفان احمد، محمد عباس ساجد اور دیگر ماہرین اظہار خیال کریں گے ۔ اس موقع پر توانائی کے بحران و حل کے حوالے سے انرجی ڈائیلاگ اور پینل ڈیکشن بھی ہونگے۔

انجینئر نگ یونیورسٹیرز اور کالجوں کے مختلف پروجیکٹس اوراداروںکے توانائی کے متعلق منفرد منصوبے نمائش کیلئے رکھے جائیں گے۔اور اس پر بہترین پروجیکٹ پر ینگ انرجی لیڈر ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے۔کانفرنس کی معلوماتwww.energyupdate.com.pk سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔