چودھری شجاعت حسین کی بھارتی دانشور ڈاکٹر وی پی ویدک سے ملاقات

Chaudhry Shujaat Hussain

Chaudhry Shujaat Hussain

پاکستان (جیوڈیسک) مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ممتاز بھارتی دانشوراور کونسل برائے امور خارجہ ہندوستان کے سربراہ ڈاکٹر وی پی ویدک کی ملاقات ہوئی۔ کشمیر اور پانی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور میں بھارت کے ممتاز دانشور، کالم نویس اور کونسل برائے امور خارجہ ہندوستان کے سربراہ ڈاکٹر وی پی ویدک سے ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان اور بھارت میں اچھے تعلقات اور مذاکرات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔

اس کیلئے اصل متنازعہ ایشوز باالخصوص کشمیر اور پانی پر بات چیت ہونی چاہئے تاکہ ان کے حل کی جانب پیشرفت کے ساتھ دیگر مسائل کاا زالہ ہوسکے، ڈاکٹر ویدک نے بتایا کہ ہندوستان کی سیاسی قیادت پاکستان سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔

پاکستان میں نومنتخب قیادت کے حوالے سے پر امید ہے کہ وہ خطہ کے مسائل خصوصا پاک بھارت تعلقات میں بہتری اور مذاکرات کیلئے پیشرفت کرے گی ، بھارت کے سیاسی حالات کے بارے میں استفسار پر انہوں نے بتایا کہ آج کل بھارتی حکومت بھی مشکلات سے دوچار ہے لیکن پھر بھی وہ پاکستان سے بات چیت کا عمل آگے بڑھانے کو تیار ہے۔