حیدرآباد میں لاپتا کارکنوں کی بازیابی کیلئے متحدہ کا مظاہرہ

Hyderabad Demonstrate

Hyderabad Demonstrate

حیدرآباد (جیوڈیسک) لاپتا کارکنوں کی بازیابی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے تحت حیدر آباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو بسوں اور گاڑیوں سے اتار کر اغوا کیا جارہا ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ معاملے کا نوٹس لیں۔ رکن صوبائی اسمبلی صابرقائم خانی کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کی اولادیں لاپتا ہورہی ہیں مگر کوئی سننے والا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 1992 کی تاریخ دہرانے کی سازش کی جارہی ہے مگر متحدہ قومی موومنٹ ہر ظلم کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔