آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

Indian Team

Indian Team

بھارت (جیوڈیسک)بھارت نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لئے تیس رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تین سینئیر کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیا۔

بھارت نے چیمپئینز ٹرافی کے ممکنہ اسکواڈ میں تین سینئیر کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا۔ اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ، ظہیر خان اور ہربجھن سنگھ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ جس کے بعد ان کے ون ڈے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ سہواگ کو انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز سے بھی ڈراپ کیا گیا تھا۔

ہربجن سنگھ جون دوہزار گیارہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے چتیشور پجارا بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ سلیکٹرز نے ممکنہ اسکواڈ میں سینئیر کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔