آئی ایچ راشد کے انتقال پر ملال

اسلام آباد : سینر صحافی آئی ایچ راشد کے انتقال پر قومی ادارہ صحافت میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت سہیل الیاس، ناظم اعلیٰ قومی ادارہ صحافت نے کی۔ صحافیوں نے آئی ایچ راشد کی وفات کو میڈیا میں ایک بڑا خلا قرار دیا۔

بلاشبہ آئی ایچ راشد ایک صحافتی رہنما تھے ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ صحافتی برادری قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔ سہیل الیاس نے مارگلہ ٹاون کے تمام صحافیوں کی جانب سے دعا مغفرت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آئی ایچ راشد کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔