آئی ایم ایف سے قرض لیں یا نہیں؟ وزارت خزانہ آج فیصلہ کرے گی

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان آئی ایم ایف سے قرض لے گا یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ آج وزارت خزانہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم اور وزارت خزانہ کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قرضے کے لیے اپنی ریونیو وصولی میں اضافے اور پاور سیکٹر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

پاکستان آئی ایم ایف سے قرضے کا پروگرام لے گا یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ آج مذکرات کے آخری اجلاس میں ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو قرضہ ملنے کی صورت میں حجم اور شرائط بھی آج ہی طے ہو جائیں گی۔ آج ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ بھی شرکت کریں گے۔