امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب کے اعزاز میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شمشاد حسین کی طرف سے ناشتہ کا اہتمام کیا گیا

Sheikh Saleh Bin Mohammad Bin Ibrahim Aal-e-Talib

Sheikh Saleh Bin Mohammad Bin Ibrahim Aal-e-Talib

پیرس، گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب کے اعزاز میں گلیانہ کے نواحی موضع حسام کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شمشاد حسین کی طرف سے ناشتہ کا اہتمام کیا گیا، ملکہ ،حسام مکوال اور دوسرے علاقوں کے معززین کے علاوہ اعلی سیاسی و عسکری عہدیداران کی بھر پور شرکت ۔امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے راجہ شمشاد حسین سمیت پاکستان بھر سے ملنے والی محبت کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیل کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب جو آج کل پاکستان کے دورہ پر موجود ہیں۔ انھوں نے گزشتہ روز وزیر اعلی پنچاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ۔امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے نماز عشاءفیصل مسجد میں پڑھائی ۔امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے راجہ شمشاد حسین کی طر ف سے دی جانے والی دعوت ناشتہ سے قبل سعودی ریڈیو کو لائیو انٹرویو بھی دیا ۔امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب کے مطابق اس ریڈیو پیغام کو تقریباآتھ لاکھ سے زائد افراد سنتے ہیں۔

امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب جب سرینہ ہوٹل اسلام آباد پہنچے تو انہیں راجہ شمشاد حسین حسام کے نواسوں ۔بھائی اور بھتیجے نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب کے ساتھ ناشتہ کے لئے راجہ شمشاد حسین حسام نے اپنے آبائی گاﺅں کو بھی مدعو کیا تھا۔

Sheikh Saleh Bin Mohammad Bin Ibrahim Aal-e-Talib

Sheikh Saleh Bin Mohammad Bin Ibrahim Aal-e-Talib

جنھوں نے امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب کے ساتھ ملاقات کر کے خوشی کا اظہار کیا۔ ناشتہ کی میز پر اعلی عسکری ۔سیاسی ۔سماجی اور مذہبی افراد نے شرکت کی۔ راجہ شمشاد حیسن اور ان کے بھائی راجہ سجاد حسین نے امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب کو تخائف بھی پیش کئے۔امام کعبہ نے مسلم ا ±مّہ کے اتحاد اور خصوصی طور پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی۔