تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت کیلئے سات ممالک کا انتخاب

Pakistan Vote

Pakistan Vote

آباد(جیوڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ معظم احمد خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت دینے کے لیے سات ممالک کا انتخاب کر لیا گیا ہے، کہتے ہیں عدالت عظمی کا اس بارے میں فیصلہ آنے پر بھرپور تعاون کرینگے۔اسلام دفتر خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے سات ممالک کا انتخاب کیا گیا۔

جن میں سعودی عرب، بحرین، عمان، کویت، آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ شامل ہیں جبکہ امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اجازت کا انتظار ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کا حق دینے سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہے۔

عدالت عظمی کا فیصلہ آنے پر بیرون ملک پاکستانیوں سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بغداد میں پاکستانی سفارتخانے نے ایران عراق بارڈر پر پکڑے زائرین کا معاملہ عراقی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی زائرین بدستور ایران عراق سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔ زائرین کی مشکلات دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

برسلز میں پاکستان، افعانستان اور امریکہ کے مابین ہونیوالے سہ فریقی مذاکرات سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات تعمیری اور مثبت رہے۔ افغانستان کے امن اور مفاہمتی عمل کے لیے مذاکرات میں قابل ذکر پیشرفت ہوئی۔ معظم احمد خان نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ سیکرٹری خارجہ کی جگہ آرمی چیف نے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بطور ٹیم پاکستان کی نمائندگی کی۔