عمران فاروق قتل کیس، پاکستان کا 2 گرفتار ملزموں تک رسائی دینے کا فیصلہ

Imran Farooq

Imran Farooq

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پہلے مرحلے میں برطانوی آفیسرز مطلوبہ ملزمان سے تفتیش کریں گے اوراسکاٹ لینڈ یارڈ کی چار رکنی ٹیم پاکستان بھجوائی جائے گی۔ پاکستان کے وزیر داخلہ تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔

برطانوی پولیس کو بتایا گیا ہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ نے بھی مبینہ ملزموں کے حوالے سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ کس ادارے کی تحویل میں ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ ملزموں کی تصاویر اور مکمل ریکارڈ بھی وزارت داخلہ کو بھجوائے گی۔ پاکستانی وزارت داخلہ اور وزارت قانون بھی تحقیقات میں مکمل مدد فراہم کریں گی۔