بھارت افغان محاذ کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے،امریکا

Chuck Hagel

Chuck Hagel

امریکہ(جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع کے لیے نامزد سینیٹر چک ہیگل نے کہا ہے کہ بھارت افغان محاذ کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے ۔ مریکا کے وزیر دفاع کے لیے نامزد سینیٹر چک ہیگل کی دو ہزار گیارہ میں اوکلوہاما کیمرون یونیورسٹی میں کی گئی تقریر کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چک ہیگل نے یونیورسٹی میں تقریر کے دوران واضح الفاظ میں یہ کہا کہ بھارت افغان محاذ جنگ کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے اور وہاں ان دہشت گردوں کی مالی مدد کررہا ہے جو پاکستان مخالف ہیں۔

چک ہیگل کے اس بیان پر امریکا میں موجود بھارتی حکام تلملا اٹھے ہیں اور سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بطور وزیر دفاع نامزدگی کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور امریکا بھارت دوستی کا واویلا مچانا بھی شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چک ہیگل سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں اسی کمیٹی نے بھارت کا دورہ کیا تھا اور امریکا بھارت جوہری معاہدے کی حمایت کی تھی جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جوہری معاہدہ تکمیل کو پہنچا تھا۔