بھارت کا بنگلہ دیش سے منسلک سرحدی علاقوں کو بند کرنے کا اعلان

Bangladesh Boarder

Bangladesh Boarder

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں چند روز باقی ہیں اس موقع پر بھارت نے بنگلہ دیش سے منسلک سرحدی علاقوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جیو نیوز کے
نمائندے سلیم رضا کے مطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات 5 جنوری کو منعقد ہونگے۔

گذشتہ کئی روز سے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں، جس کے سبب بھارتی ریاست Pashchimbanga کے وزیر داخلہ نے کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کیلئے بنگلہ دیش سے منسلک سرحد کو چار جنوری سے تین روز کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور حکم دیا ہے۔

اگر بنگلہ دیش سے کوئی ہندو شہری داخل ہونے کی کوشش کرے تو اس کے ساتھ نرمی کا سلوک کیا جائے۔ اس کے علاوہ جنوبی سرحد پر ڈھائی ہزار سیکیو ریٹی اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔