بھارت کے سب سے بڑے میزائل ٹیسٹنگ رینج میں آتشزدگی

India

India

اڑیسہ(جیوڈیسک)بھارت کے سب سے بڑے میزائل ٹیسٹنگ رینج میں آتشزدگی سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ٹیسٹنگ رینج میں آگ آج صبح چار بجے لگی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

آتشزدگی سے عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ ٹیسٹنگ رینج کے ایمونیشن میگزین میں لگی تھی۔واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈیفنس ریسرچ کے ترجمان روی گپتا نے بتایا کہ آگ ٹیسٹنگ رینج میں نہیں لگی بلکہ سٹوریج ایریا میں لگی تھی۔ چندی پوررینج میں حفاظتی اقدامت کردیئے گئے ہیں اور ارد گرد کا علاقہ بالکل محفوظ ہے۔