بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کا منصوبہ نہیں، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ فی الحال بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، ابھی بھارت کے ساتھ دیگر معاملات معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سونے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے نئی اسکیم لارہے ہیں۔

نئی اسکیم متعارف ہونے کے بعد سونے کی اسمگلنگ ممکن نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 8 فیصد ڈیوٹی لگا کر سونے کی اسمگلنگ روکنے کا آسان طریقہ تھا،اگر ابھی سونے پر ڈیوٹی لگا دیتے تو اسٹاک رکھنے والوں کے وارے نیارے ہو جاتے۔