بھارت میں اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو آگ لگا دی گئی

India

India

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہول ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ چھ افراد نے ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگادی۔ بھارت میں اجتماعی زیادتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ اترپردیش کے ضلع اِٹاوہ میں 6 نوجوان ایک گھر میں گھس گئے اور تنہا موجود بیس سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد میں ملزموں نے تیل چھڑک کر اسے آگ لگادی۔

متاثرہ لڑکی کو یو پی رورل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ملزموں کا تعلق بااثر خاندانوں سے ہے اس لئے پولیس نے پہلے معاملہ دبانے کی کوشش کی لیکن اعلی حکام کی مداخلت پر مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔