بھارت میں کانگریسی رہنما راہول گاندھی کا بوسہ لینے پر شوہر نے خاتون کو زندہ جلا دیا

 Rahul Gandhi

Rahul Gandhi

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں چند روز قبل کانگریسی رہنما راہول گاندھی کا گال چومنے والی خاتون کو اس کے شوہر نے زندہ جلا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع جورہٹ کے گاؤں بیکاجان کی پنچائتی رکن بونتی چھٹیا نے چند روز قبل ایک عوامی اجتماع کے موقع پر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے گال کا بوسہ لیا تھا، میڈیا میں واقعے کی تشہیر کے بعد جمعے کے روز بونکی کا اس کے شوہر سے جھگڑا ہوگیا اور بات تلخ کلامی سے ہاتھا پائی تک جاپہنچی، شوہر نے غصے میں آکر پہلے بونکی کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی اس کے بعد اس نے بھی خودسوزی کی کوشش کی۔

دونوں افراد کو مقامی لوگوں نے اسپتال پہنچایا جہاں پتہ چلا کہ بونکی کے جسم کا 40 فیصد حصہ جھلس گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک تھی اور بالآخر ہفتے کی صبح وہ دم توڑ گئی۔ دوسری جانب اس کے شوہر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔