بھارت، قرض کی رقم واپس مانگنے پرخواتین پر سرعام تشدد

Women Violence

Women Violence

نئی دہلی (جیوڈیسک)بھارت میں 4 افراد نے قرض کی رقم واپس مانگنے پر سرعام خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ دیدہ دلیری اتنی کہ وڈیو بھی بنالی۔واقعہ بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں آیا جہاں چار افراد نے قرضے کی رقم 20 ہزار روپے واپس مانگنے پر دو خواتین کو ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ سے ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔

صرف یہی نہیں ان کو ہراساں کرنے کے لئے وڈیو بھی بنائی ، وہاں موجودہر کوئی خاموش تماشائی بنارہا، ایک بوڑھے شخص کی بیچ بچاو کی کوشش بھی رائیگاں گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پنچاب میں غنڈہ گردی کایہ واقعہ 3 اپریل کو پیش آیا۔