بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 رکارڈ کی گئی۔شمالی بھارت کے علاقوں جموں کشمیر، پنجاب، ہماچل پردیش، اور نیو دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس سے قبل 13 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈا میں 4.5 شدت کے زلزلے سے 6 سو اسکول کی عمارتیں متاثر ہوئیں تھی، جن میں سے 2 سو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھیں۔