بھارت فرانس سے 126 لڑاکا طیارے خریدے گا

Fighter Jets

Fighter Jets

نئی دلی(جیوڈیسک)بھارت فرانس سے ایک سو چھبیس لڑاکا طیارے خریدے گا، دونوں ملکوں میں معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

دونوں ملکوں میں دفاعی معاہدہ نئی دلی میں طے پایا جس پر فرانس کے صدر فرانسو اولاند اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے دستخط کیے۔ معاہدے کی روسے بھارت ان طیاروں کے عوض فرانس کو بارہ ارب ڈالر ادائیگی کرے گا۔ اس موقع پر فریقین نے ایک دوسرے سے دفاعی تعلقات بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔