بھارت، بھوکا ریچھ خوراک کی تلاش میں گاں میں گھس آیا، متعدد زخمی

India Hungry Bear

India Hungry Bear

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے ایک گاں میں کھانے کی تلاش میں گھسنے والے ریچھ کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ بھارت کے شمال مشرق میں واقع ایک گاں میں کھانے کو تلاش کرتا جنگلی ریچھ ایک گھر میں گھس گیا اور حملہ کرکے کئی لوگوں کو زخمی کر دیا۔اکثر نے تو درختوں پر چڑھ کر ریچھ سے جان بچائی۔

محکمہ جنگلات کے حکام نے ریچھ کو بے ہوش کرنے کیلئے گولیاں چلائیں ۔ لوگوں نے پتھر برسائے۔ لاٹھیوں اور سلاخوں کا بھی استعمال کیا۔ دم دباکر بھاگنے والا ریچھ پانی میں گر گیا، بمشکل اس نے اپنی جان تو بچالی لیکن بے ہوش ہونے پر آخر کار زخمی حالت میں پکڑا گیا۔